بلال بزاز
سرینگر، لائن آف کنٹرول پر بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج و پولیس نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کشمیر میں G20اجلاس کے پیش نظر امن بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بارہمولہ کے اوڑ ی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی ٹیم نے جنگلات کومحاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جنگلات میں کچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقہ لرز اٹھے جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوؤں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگلات میں کچھ وقت تک گولیوں کے تبادلے کے بیچ ایک پاکستانی کاوڈ کاپٹر کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی جس کے بعد اس پر فوج نے فائرنگ کی اور وہ واپس چلا گیا ۔ سرینگر میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوج اور سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ طور پر اوڑی میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا انہوں نے بتایا کہ پورے جنگلات میں وسیع تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان فوج کی جانب سے ایک اور ناکام کوشش کی گئی تاکہ کشمیر میں منعقدہ ہونے والے G20 اجلاس میں خلل ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور جنگلات میں ممکنہ طو چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں کو ڈھو نڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔