• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے 75سالہ جدوجہد پر مذاکرہ

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 17, 2023
0 0
A A
فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے 75سالہ جدوجہد پر مذاکرہ
Share on FacebookShare on Twitter

‏ ‏نئی دہلی:  15مئی کو نئی دہلی کے کنسٹی چیوشنل کلب میں سہ پہر تین بجے انڈیا فلسطین فرینڈشپ فورم کے بینر سے جماعت اسلامی ہند اور فلسطین ایمبیسی کے مشترکہ دعوت پر ایک نہایت پر وقار مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ۔یہ پروگرام اپنے آپ میں اس لئے بھی بین الاقواامی نوعیت کا تھا کیونکہ بطور سامع یہاں مختلف عرب ممالک کے دس سے زاید سفیر کبیر نے شرکت کی ۔پروگرام کی نقابت ندیم خان نے کی جو بھارت فلسطین فرینڈ شپ فورم کے روح رواں اور معروف ایکٹیوسٹ ہیں۔ ‏اس مذاکرے کے مہمان خصوصی عدنان ابوالحجا تھے اور شرکائے گفتگو کے طور پر پروفیسر ذکر الرحمان (سابق سفیر کبیر فلسطین )،پروفیسر منوج جھا (ممبر پارلیامنٹ راجیہ سبھا)کے سی تیاگی (سابق ایم پی اور سکریٹری جنرل جے ڈی یو )پروفیسر نیویدتا مینن (جے این یو )پروفیسر اپوروانند (دہلی یونیورسٹی)مفتی مکرم احمد (شاہی امام جامع مسجد فتحپوری )اور ماریہ عارف الدین (سوشل ایکٹیوسٹ کیرل )شریک ہوئے ۔
‏انڈیا فلسطین فرینڈشپ فورم کی جانب سے النکبہ کی یاد میں منعقد اس مذاکرے کا آغاز پروفیسر ذکر الرحمان نے کیا اور نہایت مدلل انداز میں فلسطینی کاز کے پس منظر اور پیش منظر پر بھر پور روشنی ڈالی ۔اور یہ اپیل کی کہ مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کو نظر انداز کرنا انسانی اقدار کی تذلیل ہے ۔انہوں نے النکبہ کی گذشتہ 75سالہ تاریخ پر بھی بھر پور روشنی ڈالی ۔ ‏بعد ازاں پروفیسر اپوروا نندنے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ایسا ہے کہ اس کے حل ہوئے بغیر دنیا کا کوئی بھی شہری جو آزادی پسند اور جمہوریت پسند ہوگا وہ چین کی نیند سو ہی نہیں سکتا ۔ ‏مفتی مکرم احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الاقصی پوری دنیا کے مسلمانوں کا قبلہ اول ہے لہذا فلسطین کا مسلہ گلوبل ہے ۔فلسطین کے سلسلے میں ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہم پوری دنیا کے امن پسند شہریوں کو اس جدوجہد میں جوڑنے کی کوشش کریں۔مفتی مکرم احمد نے فلسطین کے مسلہ کو بین الاقوامی حقوق انسانی سے جوڑتے ہوئے اس کے تدارک کی اشد ضرورت پر زور دیا ۔کے سی تیاگی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا پہلا نان اسلامک ملک ہے جس نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر قبول کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے لوگ ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے ،خود مہاتما گاندھی نے کہاتھا جس طرح جاپان جاپانیوں کا ہے ۔فرانس فراسیسیوں کا ہی اسی طرح فلسطین فلسطینیوں کاہے ۔یہ سچ ہے کہ دنیا کے کسی ملک کے شہریوں کے ساتھ ایسی زیادتی نہیں ہوئی جو ان پچھتر سالوں میں فلسطینیوں کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اور کمال یہ ہے کہ اسرائیل کی حکومت یو این او کی بات بھی نہیں سنتا ۔یو این او بھی اسرائیل کے آگے بے بس ہے ۔پروفیسر منوج جھا نے کہا کہ دنیا نے اپنے آپ کو پوری طرح سمیٹ لیا ہے ۔اوراس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سرکاری سطح پر ہماری سرکار نے بھی فلسطین کے سلسلے میں خود کو سمیٹ لیا ہے لیکن ہمارے ملک کی بڑی آبادی آج بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔ ۔ہم اس زندہ سوال کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے کہ ظلم اور ظالم دنیا کے کسی بھی خطہ میں ہو قابل نفرت ہے ۔ہمیں فلسطین کے سوالوں کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا کیونکہ زندہ سوالوں سے امریکہ بھی ڈرتا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist