• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بی جے پی کے مذہبی پولرائزیشن کا خاتمہ ضروری ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 22, 2023
0 0
A A
بی جے پی کے مذہبی پولرائزیشن کا خاتمہ ضروری ہے
Share on FacebookShare on Twitter

ملک اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا اور دوسری طرف ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ دہشت گردی سے لے کر کرپشن تک اپنے عروج پر ہے۔ تعلیم کو تجارت بنانے کی مقابلہ آرائی ہے۔ گھوٹالے مسلسل ہو رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ جس میڈیا نے ان گھوٹالوں کو بے نقاب کیا وہ اب ان گھوٹالوں کی پردہ پوشی کر رہا ہے۔ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ اب کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔ ایسے میں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے نہ صرف فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے بلکہ توہم پرستی کا سہارا لے کر ہندوستان کے ایک بہت بڑے طبقے یعنی پسماندہ طبقے کو دھوکہ دے کر اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو مذہب کا لبادہ اوڑھ کر سیاست کریں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت معاش، روزگار، بدعنوانی، تعلیم، سماجی تحفظ، خواتین کے تحفظ پر بات کرنے کے بجائے صرف فرقہ وارانہ اور امتیازی سیاست پر توجہ دی جارہی ہے۔
دراصل 9 سال سے اقتدار میں رہنے والیبی جےپی اور اس کے لیڈران اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ یہ ملک اب ان کی بیان بازی کے بجائے کام کی بنیاد پر فیصلے لینے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کرناٹک میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اب نہ جملوں کی حکومت چلے گی اور نہ ہی ہندو مسلم کی سیاست چلے گی۔ کرناٹک میں ذلت آمیز شکست کے ساتھ ہی بی جےپی کا جنوبی ہند سے صفایا ہو گیا ہے۔ بی جےپی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جنوبی ہند سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔ ایسے میں اس کی نظریں شمالی ہندپر جمی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال جیسی ریاستوں میںوہ اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے۔
ملک کے شمالی اور مشرقی علاقے میں زیادہ سے زیادہ پارلیمانی حلقوں میں جیت درج کرکے بی جےپی جنوبی ہند میں ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے کرناٹک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ کارڈ ناکام ہونے کے باوجود ،وہ شمالی ہندمیں اسے پھر سے استعمال کرنا چاہے گی۔یہ اس کا آزمودہ نسخہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جےپی اور اس کے لیڈرشمالی ہند کے لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر پولرائز کرنے کی حکمت عملی کے تحت اب ایک اور ذریعے سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے تحت شمالی ہند کے لوگوں کو مذہب کی آڑ میں الجھا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں بہار کا دورہ کرنے والے ایک نام نہاد بابا کی پناہ میں پوری بی جےپی جھک رہی تھی۔ کہنے کو تو کتھا کا پروگرام تھا لیکن اس کے بہانے بہار میں سیاسی روٹیاں سینکنے کی بہت کوشش کی گئی۔ ورنہ کیا ضرورت تھی کہ ایک سیاسی پارٹی اتنے زور شور سے کسی مذہبی پروگرام کی نہ صرف سرپرستی کرتی ہے بلکہ اس کے بہانے بہار کی برسراقتدار حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ پہلے لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران اپنے کاموں کے حوالے سے اپنی شبیہ بناتے تھے۔ آج کی سیاست میں بہت سے لیڈر باباؤں کے محتاج ہو گئے ہیں۔ اس کا اندازہ آپ بابا باگیشور کے بہار میں قیام کے دوران کی صورت حال کو دیکھ کر لگاسکتے ہیں۔ اس دوران کس طرح پوری بی جےپی بابا کے قدموں میں جھک کر اپنے مستقبل کی تلاش میں تھی۔ ایسی ہی حالت بی جےپی کی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش کی ہے، جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں بھوپال ڈویژن میں کتھا کا 500 جگہوں پر اہتمام کیا گیا ہے۔ان میںراجدھانی بھوپال میں 20، اشوک نگر میں 100، راج گڑھ میں 150، گنا میں 70، سیہور میں 80، رائسین میں 50 اور ودیشا میں 20 پروگرام شامل ہیں۔
کرناٹک انتخابات میں ذلت آمیز شکست کے بعد ایک لمحے کے لیے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ بی جےپی الیکشن میں مذہب کا سہارا لینا چھوڑ دے گی، لیکن بہار کے حالیہ واقعات کو دیکھ کر ایسا سوچنا بالکل بے بنیاد ہوگا۔بابا باگیشور کاکرناٹک کے انتخابی نتائج کے بعدپٹنہ آنا اور مرکزی وزراء گری راج سنگھ، اشونی چوبے، ممبران پارلیمنٹ سشیل مودی، روی شنکر پرساد، منوج تیواری اور بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری جیسے لیڈروں کے ذریعے ان کی آوبھگت کرناکئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
لہٰذا اب ملک کو بہت ہی تحمل اور ہوشیاری کے ساتھ ا س بات پردھیان دینا ہو گا کہ ملک روزی روزگار کے مواقع، گھوٹالے اور بدعنوانیپر نکیل، بہتر معیشت اور اپنے باشندوں کی سلامتی کے ساتھ آگے بڑھے گا نہ کہ منافقت اور مذہبی پولرائزیشن سے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل وطن اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کریں اور منافقت اور مذہبی بنیادوں پر کرسی کے خواب دیکھنے والی جماعتوں کے چہروں سے نقاب اتار کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس کے لیے ہمیں مذہبی بنیادوں پرپولرائزیشن کےبجائے سیکولر ملک اور آئین میں عقیدت کی شمع کو جلانا ہو گا تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist