بلال بزاز
سر ینگر، سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ سرینگر میں تین روزہ G20اجلاس کی با ضابطہ پر شروعات ہوئی ۔ کڑے سیکورٹی کے بندو بست کے درمیان G20کے مندوبین کشمیر پہنچے جس دوران سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ادھر افتتاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے G20شیرپا امیتابھ کانت نے کہا کہ کشمیر فلم کی شوٹنگ کیلئے بہترین منزل مقصودہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اپنی منفرد نوعیت کی وجہ سے فلم سازوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، جس میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔تفصیلات کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ سرینگر میں تین روزہ G20اجلاس کی با ضابطہ پر شروعات ہوئی ۔سیکورٹی کے بندو بست کے درمیان G20کے مندوبین کشمیر پہنچے جس دوران سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مندوبین کا استقبال مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور امیتابھ کانت G20 شیرپا نے کیا۔جونہی G20کے مندوبین سری نگر پہنچے اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، امیتابھ کانت شیرپا کے ساتھ سرینگر ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔’’ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا‘‘۔ جس کے بعد وہ ایس کے آئی سی سی روانہ ہوئے ۔ ایس کے آئی سی سی پہنچنے پر جہاں ’’فلم ٹورازم فار اکنامک اینڈ کلچرل پرزرویشن ‘‘کا ایک پروگرام منعقد ہوا ۔ جس سے مختلف مماملک کے مندوبین نے خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے G20شیرپا امیتابھ کانت نے کہا’’وادی کشمیر اپنی منفرد نوعیت کی وجہ سے فلم سازوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، جس میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔کشمیر صرف ایک منزل نہیں بلکہ ایک منفرد تجربہ ہے۔ کشمیر الپائن کے جنگلات، ندی نالوں وغیرہ کی وجہ سے ایک حیرت انگیز منزل ہے۔ کشمیر سے بہتر کوئی منزل نہیں ہے کیونکہ اس میں ہر کسی کو پیش کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ ہے‘‘۔یہ تقریب شہر میں منعقد ہونے والے جی 20 ممالک کے سیاحتی ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کا حصہ ہے۔ کانت نے کہا کہ ہم امن اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال ہے کہ سیاحت کا کثیر اثر ہے اور یہ روزگار پیدا کرنے والا ہے۔ یہ منزل منفرد ہے کیونکہ بالی ووڈ کی کوئی فلم کشمیر میں شوٹ کے بغیر مکمل نہیں ہوئی۔ ہندوستان میں کوئی رومانس کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر فلموں کی شوٹنگ کے لیے بہترین مقام ہے، خاص طور پر رومانوی طرز کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں منعقد ہونے والے اس تین روزہ اجلاس کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں جس دوران کشمیر میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کی نگرانی کے لیے تین دائروں والی سیکورٹی گرڈ کے تحت نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور مارکوس کمانڈوز کو جموں و کشمیر پولیس کے مقام کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے۔