رام پور،یکم جون،سماج نیوز سروس:کسان مورچہ کی ملک گیر کال پر رام پور اور اتراکھنڈ کے کسانوں نے کلکٹریٹ میں احتجاج کیا اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا ہے۔ پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدرایم پی بنج بھوشن شرن سنگھ کا پتلا بھی کلکٹریٹ میںپر جلایا گیا۔ کسانوں نے خواتین پہلوانوں کی حمایت میںجلوس بھی نکالا۔ سکیورٹی کے حوالے سے پولیس بھی تعینات کردی گئی تھی۔ کسان مورچہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیاہے۔اس لئے بھاکیو کے ریاستی جنرل سکریٹری حسیب احمد کی قیادت میں اتراکھنڈ کے کسان ضلع اور ترائی کسان سنگٹھن کے قومی صدر تاجندر سنگھ برک کی قیادت میں ریاستی کیمپ آفس پر جمع ہوئے۔ پتلا جلانے کی اطلاع پر دفتر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی۔دونوں کسان لیڈروں کی قیادت میں جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے اور مظاہرہ کیا اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا۔ کسانوں کے کلکٹریٹ کے لئے روانہ ہونے کے بعد پولیس دفتر سے ہٹ گئی۔ کسانوں نے دوبارہ دفتر پہنچ کرسابق صدر کا پتلا جلایا ۔ سابق صدر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔اطلاع ملنے پر جب تک پولس پہنچی تب تک پتلا جلایا جاچکا تھا۔جاگیر سنگھ، بلجیت سنگھ بٹو، منجیت اٹوال، زبید عالم، راجپال چودھری، حافظ ایوب، ستنام سنگھ منٹو، علی، جبار، صابر علی، ستنام سنگھ مٹو، محمد شاہد، چھدہ نیتا، جوگندر سنگھ، ببو چیمہ، لکھویندر سنگھ،جسونت سنگھ، امرک سنگھ، امر پال سنگھ، سلامت جان، لکھویندر سنگھ گل، جسبیر سنگھ، نیرج تیاگی، ہرپال سنگھ، منویر سنگھ، ابرار، اصغر علی، دوستپال بھی موجود تھے۔