ریاض…. محکمہ شماریات کی جانب سے گزشتہ بر س کے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی آبادی 3کروڑ25 لاکھ 52 ہزار 336 ریکارڈ کی گئی ۔ محکمے کی جانب سے 2017 میں کئے گئے سروے رپورٹ کے مطابق آبادی میں 2016 کے مقابلے میں 2.52فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ شماریات کے ترجمان تیسیرالمفرج نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2016 میں مملکت کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار 203 تھی جن میں 57.44فیصد مرد جبکہ 42.52 فیصد خواتین ہیں ۔ 2017 میں مملکت میں مردوں کا تناسب 57.48 اور خواتین کا42.56 رہا ۔ 2016 میں آبادی سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہریوں کی تعداد 2 کروڑ 64ہزار 970 تھی جس میں 2017 میں 343392 افراد کا اضافہ ہوا ۔2016 میں سعودی مرد 50.94 جبکہ خواتین 49.04 فیصد تھیں جبکہ 2017 میں اس میں معمولی اضافہ ہوا ۔ المفرج نے مزید کہا کہ آبادی سروے میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں شادی شدہ اور کنوارے افراد کے علاوہ تعلیمی معیار کو بھی شامل کیا گیا تھا ۔ سروے عالمی معیار کے مطابق کیا گیا ہے جس میں تمام اہم امور کو پیش نظر رکھا گیا ۔ مملکت میں مختلف علاقوں کی صورتحال اور وہاں کی معیشت کے مطابق لوگوں کی معاشی حالت کو بھی مدنظر رکھا گیا ۔ محکمہ اعداد وشمار کے ترجمان نے مزید کہا کہ 2020 کےلئے آبادی سروے کی تیاریاں جاری ہیں جن میں مزید باریک بینی سے سروے کیاجائے گا ۔ سروے ٹیموں میں عالمی معیار کے حامل ماہرین کو بھی شامل کیاجائے گا جس میں ہر علاقے کے مطابق وہاں کے موسم ، معاشی حالت اور پیشوں کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ۔ المفرج نے مزید کہا کہ سروے کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کو مملکت کے مختلف کمشنریوں میں تقسیم کیاجارہا ہے جو جغرافیائی حالات کے مطابق کام کریں گے ۔
سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے دوران ہونے والی مردم شماری میں ان چھ ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں کے شہری سب سے زیادہ ہیں۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی شہریوں کی ہے جن کا تناسب 8۔15فیصد ہے۔
انڈین شہریوں کا تناسب 1۔14 فیصد ہے جس کے ساتھ ان کا نمبردوسرا ہے۔ پاکستانی 6۔13 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر، یمن 5۔13 فیصد سے چوتھے، مصری 0۔11 فیصد سے پانچویں، اور سوڈانی 1۔6فیصد سے چھٹے نمبر پر ہیں۔
محکمہ شماریات کے مطابق مملکت میں غیرملکیوں کی تعداد 4۔13 ملین ہے یہ کل آبادی کا 6۔41 فیصد ہے۔ سعودیوں کی تعداد 8۔18ملین ہے۔ کل آبادی کا 4۔58 فیصد ہے۔ سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ 75 ہزار 224 نفوس پر مشتمل ہے۔