نئی دہلی،5جون ،؍ ہماراسماج:نوجوان لیڈر و سماجی کارکن ضیاء چودھری مسلم کمیونٹی کوآرڈینیشن کمیٹی اقلیتی مورچہ دہلی کے انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر ہے اور مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔واضح ہو کہ ضیاء چودھری اقلیتی مورچہ دہلی کانگریس کے نائب صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر ضیاء چودھری نے کہا کہ اس ذمہ داری کے لئے میں راجیہ سبھا ایم پی اور اقلیتی مورچہ کانگریس کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی جی،دہلی انچارج اقلیتی مورچہ شہنواز شیخ و دیگر ذمہ داران و کارکنا ن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکر تا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بخوبی انجام دوں گا ۔انھوں نے کہا جب سے مرکز میںبھاجپاکی حکومت بنی ہے تب سے ملک کی عوام کو کن کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا و ہ سب پر عیاں ہے ہر شخص پریشان حال ہے ۔ بے روزگاری عروج پر ہے مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ہر طرف افرا تفری کا ماحول ہے ،اقلیتوں کونشانہ بنایا جارہاہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کے دور اقتدار میں ملک میں امن وامان اور عوام محفوظ رہ سکتے ہیںاسلئے میری عوام سے اپیل ہے کہ کانگریس کے ساتھ آئیں ۔