بلال بزاز
سرینگر ،09؍جون،سماج نیوز سروس: جموں کا مندر دنیا کو واضح پیغام دے گا کہ کشمیر سے کنیا کماری، ہندوستان ایک ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں جار ی ہے او ر یہی وجہ ہے کہ ریکارڈ تعداد میںسیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر سیاحت جی کیشن ریڈی نے مرکزی وزیر جتندر سنگھ اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں جموں میں ایک مندر کا افتتاح کرنے کے بعد اس کو عوام کیلئے کھول دیا ۔ مندر کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے سیاحت جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموں کا مندر دنیا کو واضح پیغام دے گا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان ایک ہے۔’’یہ روحانیت اور سناتن روایات کا مرکز ہو گا۔ ‘‘ ریڈی نے کہا کہ ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے ایس سی اور ایس ٹی بستیوں میں مندر تعمیر کر رہا ہے اور تبدیلی کو روکنے کیلئے بہت سے پروگرام منعقد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک روشن مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سماجی و اقتصادی ترقی کے کام میں حصہ ڈالیں اور عام آدمی کی شرکت اور بااختیار بنانے کو یقینی بنائیں۔مرکزی وزیر سیاحت نے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کئی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور جدید کاری کا بھی حوالہ دیا جن میں کیدارناتھ مندر، سومناتھ مندر، چار دھام، اجین اور کاشی وشوناتھ مندر شامل ہیں اور کہا کہ ایودھیا میں جنوری کے آس پاس عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی ممکن تھا۔مرکزی وزیر سیاحت نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے اور اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہیں کہ کشمیر میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات پُر امن ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے سیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں اور وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔