سرینگر ،09؍جون،سماج نیوز سروس:سرحدی حفاظتی فورسز بی ایس ایف نے پاکستانی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو دوران شب دیکھا جس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے اس پر گولی چلاکر گردیا ۔ علاقے میں تلاشی کے بعد بی ایس ایف نے ڈرون اور منشیات کو ضبط کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کی درمیانی رات میں پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں رائے گاؤں کے قریب بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا۔بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے قریب سرحد پر پنجاب کے امرتسر علاقے میں اہلکاروں نے ڈرون کی آواز سنی اور اس پرگولیاں چلاکر گرادیا ۔ بی ایس ایف کے مطابق بی ایس ایف کی ٹیم پولیس کے ساتھ تلاشی مہم میں شامل ہوئی تھی جس میں امرتسر کے ریئر ککر گاؤں کے مضافات میں کھیت سے تلاشی کے دوران، 1 بڑا پیکٹ، جو کہ ممنوعہ ہونے کا شبہ ہے، ایک پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ میں لپٹا ہوا تھا اور اس کے ساتھ 1 سبز رنگ کی نایلان رسی اور پیکٹ سے منسلک ہک ریئر ککر برآمد ہوا تھا۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر نے ایک بیان میں کہا کہ بی ایس ایف نے بتایا کہ جب بڑے پیکٹ کو کھولا گیا تو اس میں ہیروئن کے پانچ پیکٹ ملے جن کا وزن 5.26 کلو گرام تھا۔بی ایس ایف نے ایک سرکاری بیان میں کہا، ’’ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی پاکستان کی ایک اور مذموم کوشش امرتسر سیکٹر میں بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی بروقت مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ناکام بنا دی گئی۔اس سے قبل بدھ کو بی ایس ایف نے امرتسر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا تھا۔ بی ایس ایف کے دستوں نے امرتسر ضلع کے بھینی راجپوتانہ گاؤں کے قریب مشتبہ ڈرون کی ہلکی ہلکی گونج سنائی اور اسے روکنے کے لیے فوری رد عمل کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھی کئی بار فوج نے ڈرون دراندازوں کو مار گرایا جن سے ہتھیار اور منشیات برآمد ہوا کرتی تھی ۔