• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اکتوبر 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’یاتراؤں‘ پر بچھائیگی کانگریس انتخابی بساط، ایک اور یاترا کی تیاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 8, 2022
0 0
A A
’یاتراؤں‘ پر بچھائیگی کانگریس انتخابی بساط، ایک اور یاترا کی تیاری
Share on FacebookShare on Twitter

عامرسلیم خان
نئی دہلی ،کانگریس ’ بھارت جوڑو یاترا‘ دوئم کی تیاری میں جٹ گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا سے پارٹی کو ملنے والے عوامی آکسیجن نے کانگریس کے حوصلے بلند کردیئے ہیں۔ پارٹی لیڈر وبھاکر شاستری نے آج کہا کہ کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان جاری بھارت جوڑو یاترا کی طرح ایک اور مارچ نکالے گی۔ شاستری جو راجستھان کیلئے ’بھارت جوڑو یاترا ‘کے انچارج ہیں، نے کہا کہ جاری پیدل مارچ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں ریاست میں داخل ہو جائے گا اور الور ضلع کے مالاکھیڑا میں ایک بڑی ریلی کا منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر مشرق سے مغرب تک ایک اور ریلی کی بھی تجویز زیر غورہے۔ روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ یاترا 2024 لوک سبھا انتخابات سے پہلے کی جائے گی۔
وبھاکر شاستری نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترامکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنا، ملک میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور اس جیسے بیشتر مسائل کو اٹھانا ہے۔اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ عوم کوبے تحاشہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں بتایا جائے۔شاستری نے کہا کہ راجستھان کیلئے بھارت جوڑو یاترا کے راستے کوآج حتمی شکل دی جارہی ہے۔راجستھان میں یہ ابتدائی طور پر 21 دن کا منصوبہ تھا، لیکن اس میں کچھ تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں کیونکہ راہل گاندھی گجرات میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔یہ یاترا جھالاواڑ سے راجستھان میں داخل ہوگی اور دیگر شہروں کے علاوہ کوٹا، دوسا اور الور کا احاطہ کرے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ کانگریس کو یاتراکی سیاست بھاگئی ہے، اس کے حوصلے بلند ہیں، کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا عوام میں کافی مقبول ہورہی ہے۔
وبھاکرشاستری کے اس ریمارک کی مخالفت کرتے ہوئے کہ جاری یاترا غیر سیاسی تھی، کانگریس کے سربراہ برائے راجستھان گووند سنگھ دوتاسرا نے کہا کہ پیدل مارچ مرکز میں بی جے پی کی آٹھ سالہ غلط حکمرانی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس غلط حکمرانی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔کانگریس نے کل کہا تھاکہ وہ اپنے اختیار میں تمام قانونی علاج کی پیروی کر رہی ہے جب بنگلورو کی ایک عدالت نے ٹویٹر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے آفیشل ہینڈل اور کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو میوزک کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر بلاک کرے۔ پارٹی نے کہا کہ وہ کارروائی کے دوران موجود نہیں تھی اور اسے حکم نہیں ملا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے پارٹی کی طرف سے پوسٹ کی گئی تین ٹویٹس کوبھی ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم ایم آر ٹی میوزک کے دائر کردہ مقدمہ پر آیا جو فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے ساؤنڈ ٹریکس کا کاپی رائٹ ہولڈر ہے۔
کانگریس یہ دعویٰ بار بار کررہی ہے کہ بھارت جوڑو یاتراسے لوگ جڑ رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی سرکار کی سیاسی بے راہ روی سے پریشان ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کئی مسائل کااحاطہ کرتی ہے۔ راہل گاندھی بار بار کہتے آرہے ہیں کہ دیش کو طبقات میں منقسم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کانگریس اپنی یاترا کے دوران فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی اور تشدد کیخلاف بھی مسلسل آواز بلند کررہی ہے۔ راہل گاندھی کہہ رہے ہیں کہ دیش میں تمام طبقات مساوی حقوق کے مستحق ہیں اس لئے طبقات کو مذہب اور برادریوں کی بنیاد پر بانٹنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔ بتادیںکہ ’بھارت جوڑو یاترا ‘کنیاکماری سے شروع ہوئی ہے۔7ستمبر سے شروع ہوئی یاترا 150 دنوں کے بعد کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔راہل گاندھی نے یاترا کے آغاز میں ہی کہا ہے کہ ہم آر ایس ایس اور بی جے پی کی طرح بھارت کے عوام کی آواز کو دبانا نہیں چاہتے، ہم بھارت لوگوں کی بات سننا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist