ملک میںاقتدار میں رہنے والوں کو بے نقاب کرنے والوں اور سچ بولنے والوں پر ایک سازش کے تحت دباؤ ڈالا جا رہا ہے:سچن پائلٹ
نئی دہلی: کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بات کرنے، اقتدار میں رہنے والوں کو بے نقاب کرنے والوں اور سچ بولنے والوں پر ایک سازش کے تحت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست کے آئندہ اسمبلی انتخابات ایک ساتھ لڑے گی اور دوبارہ حکومت بنائے گی۔پائلٹ نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ‘ہمیں لگتا ہے کہ جو جمہوریت کی بات کرتا ہے، اقتدار میں رہنے والوں کو بے نقاب کرنے کی بات کرتا ہے، حقیقت بیان کرتا ہے، بے خوف ہو کر ایوان کے اندر اپنی بات رکھتا ہے، کہیں نہ کہیں کسی سازش کے تحت ان لوگوں پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیار، عدم تشدد اور جمہوریت کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں لیکن انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی نے ہمیشہ محبت، عدم تشدد، جمہوریت کو مضبوط کیا ہے، لوگوں کو جوڑنے کی بات کی ہے، انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہم سب کے سامنے ہے، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘’’ہم بات کو مضبوطی سے رکھیں گے اور عوام کے درمیان جائیں گے اور بالآخر جمہوریت میں عوام اور ووٹ سب سے بڑی طاقت ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج لوگوں کا ذہن بی جے پی کی مرکزی حکومت سے ہٹ گیا ہے۔ اس کا فائدہ کہیں نہ کہیں کانگریس کو ملے گا۔’’ر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور کانگریس پارٹی نے ان کے مطالبات پر اتفاق کیا ہے، جس میں پیپر لیک پر کارروائی، سابقہ بی جے پی حکومت کے دوران بدعنوانی اور آر پی ایس سی میں تقرریوں میں شفافیت اور ارکان کی تقرری کے لیے معیار طے کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس پر بھی قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔