رام پور21جولائی(صدّام حسین فیضی) شاہ آباد تھانہ علاقہ کے گہنی گاؤں میں شمع برک ورکس نامی اینٹوں کے بھٹے پر بنے گہرے گڑھے کے پانی میں گرنے سے گدمر گاؤں کے پانچ معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس میں چار معصوم لڑکیاں اور ایک لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے۔اس دردناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ڈی آئی جی منی راج سے لیکر پویس کپتان اشوک کمارشکلا اورایس ڈی ایم ہیم سنگھ موقع پرپہنچ گئے اورملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔بعداز مقتول ثناکے والد اسرار کی تحریرپربھٹہ چالک شریف احمد کے خلاف دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اپنی تحریر میں بتایا کہ مٹی اٹھا کر گہرے گڑھے بنائے گئے تھے جس کی اطلاع بھٹہ سوامی کوتھی مگراس کے باوجودبھی اس کو پٹوایانہیںگیا۔اسی وجہ سے پانچ معصوم جانیں چلی گئیں۔جبکہ ضلع بھر میں گزشتہ چند دنوں میں اینٹوں کے بھٹوں کے گڑھوں میں ڈوبنے سے ایک درجن سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔اس دردناک واقعہ پرپولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار شکلا نے موقع پر پہنچ کر برہمی کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ پیسوں کے لالچ میں بھٹہ مالکان نے معیار سے زیادہ گہرے گڑھے کھود لئے ہیں جس پر کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس واقعہ کو دیکھ کرانتظامیہ ہوش فاختہ ہوگیاتھا۔مہلوکین میںگل فشاں بنت نیازعلی عمر 12 سال ، ثناء بنت اسرارعمر 12 سال، چنچل بن موہن عمر 12سال ،علینہ بنت قدیرعمر 12سال ،عقیل احمدبن شکیل احمد ساکنان گائوں گدمر چوکی ڈھکیاتھانہ شاہ آبادہیںجوبکریاں چراتے ہوئے گر گئے۔پولیس نے کیس میں مطلوبہ ملزم شریف احمد کوگرفتارکرلیاہے۔اورجیل بھیج دیاہے۔