نئی دہلی،21؍جولائی،:، ہماراسماج:سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سلسلہ جاری ہے ۔شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں میں بدر پور کھادر سب سے زیادہ متاثر بتایا جاتا ہے ،چونکہ یہ بالکل سرحد پر واقع ہے اس لئے وہاں مدد بھی کم ہی پہنچ پارہی ہے مگر کانگریس پارٹی کے کارکنان بالخصوص مصطفی آبا د اسمبلی حلقہ کے کونسلر و عہدیداران سابق رکن اسمبلی حسن احمد کی رہنمائی میں روز اول سے محنت کررہے ہیں اور متاثرین کی ضروریات پور ی کررہے ہیں۔اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈران بھی راحت کیمپ کا دورہ کرکے متاثرین کی خیرخواہی کررہے ہیں۔آج کانگریس پارٹی کے قد آور لیڈر سلمان خورشید نے بھی دورہ کیا اور حسن احمد ،دہلی پردیش کانگریس پارٹی کے نائب صدر علی مہدی کے ساتھ مل کر متاثرین میں کھانا تقسیم کیا۔سلمان خورشید نے کہا کہ انسان زندگی بھر کماتا کھاتا ہے مگر وہ سب یہیں کا یہیں ہ جاتاہے مگر پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے سے دنیا میں اس کا صلہ ملتا ہے اور مرنے کے بعد لوگ یاد رکھتے ہیں۔کانگریس پارٹی سے منسلک افراد کے اندر خیر خواہی کا جذبہ ہوتا ہے اور اسی جدبے کے تحت جب بھی ملک کو ضرورت پڑتی ہے پیش پیش رہتے ہیں۔مصطفی آباد کے کانگریسی کارکنان نے جو آج اس خلوص کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں اس میں کردار حسن احمد کا ہے جن کی محنتوں کو مصطفی آباد کے عوام آج بھی یاد کرتے ہیں۔حسن احمد نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں سلمان خورشید کا کہ انہوں نے بد ر پور کھادر جیسے علاقے میں آکر یہاں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کیوں کہ یہاں کے لوگ سیلاب میں سب کچھ برباد کرچکے ہیں۔ہم بھی یہاں کے لوگوں کویقین دلاتے ہیں جب تک ان کی ضروریات پوری نہیں ہوجاتیں خیر خواہی کا عمل جاری وساری رہے گا۔اس راحت کیمپ کے انعقاد میں ہمارے ضلع کے کانگریسی سپاہیوں نے جو کردار ادا کیا یقین وہ قابل ستائش ہے۔علی مہدی نے کہا کہ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی متاثرین کی ہر ممکن مد د کررہی ہے اور یہاں کے لوگوں کی بھی مدد کی جارہی ہے۔اس موقع پر حاجی خوشنود عالم، چودھری جاوید احمد ،اشوک بگھیل،آدیش بھاردواج کے علاوہ کراول نگر ضلع کے کانگریسی بڑی تعداد میں موجود تھے۔