
علی گڑھ (محمد اظہر نور اعظمی) علی گڑھ کے قریب کاس گنج کے سہاور تحصیل کے ملحق قاضی گاؤں سے گزشتہ 15 جولائی کو دوپہر تین بجے گھر سے نکلے طالب علی ابن مشاہد علی کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا جس سے اہل خانہ کا برا حال ہے، والدین اور رشتے داروں نے اپنے اپنے تمام ملنے والوں نیز آس پاس کے دوسرے علاقوں میں بھی ڈھونڈنے کی تمام کوششیں کیں مگر اب تک ناکام رہے۔ محکمہ پولیس سہاور کے انچارج رام راج گوتم نے بتایا کہ طالب کے پاس کوئی موبائل نہیں تھا جس سے لوکیشن ٹریس میں پریشانی آ رہی ہے، بچہ ۱۲ سال کا ہے جگہ جگہ گمشدگی کے پوسٹر چسپا کرا دیا گیا ہے، آس پاس کے ضلعوں میں بھی خبر بھیجا جاچکا ہے، سرکاری کھویا پایا دفتر میں بھی نوٹیفکیشن کرایا جا چکا ہے، مقامی اخباروں کے ذریعہ بھی عوام تک اطلاع پہنچائی جا چکی ہے کچھ دن دیکھتے ہیں اگر کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوتے تو دور درشن جیسے قومی چینل پر بھی گم شدگی کی خبر کو چلوائینگے جس سے لاپتہ طالب علی کو واپس لانے میں مزید تعاون مل سکے۔ عوام سے بھی گذارش کی کہ اپنے استر سے کوشش کریں اور کوئی سراغ ملتا ہے تو فوراً مقامی تھانہ میں اطلاع دیں پہچان کرانے والے کی رازداری رہےگی۔












