بھوپال، 20 اکتوبر : دیر رات، کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 88 امیدواروں کے ناموں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس کے ساتھ ہی اب پارٹی کی کل 230 میں سے 229 سیٹوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔کل رات تقریباً 12:45 پر جاری ہونے والی اس فہرست میں تین نشستوں پر پہلے اعلان کردہ امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ پارٹی اب بیتول ضلع کی صرف آملہ سیٹ کے لیے امیدوار کا اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے ۔پارٹی نے اس سے قبل 15 اکتوبر کو اپنے 144 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ گزشتہ روز جاری ہونے والی فہرست میں پرانی فہرست سے تین امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ پارٹی نے اب راجندر بھارتی کو دتیا سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہاں سے سینئر ریاستی وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ کانگریس نے پہلے یہاں سے بی جے پی کے باغی اودھیش نائک کو نامزد کیا تھا، لیکن علاقے میں مبینہ مخالفت کی وجہ سے امیدوار کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔وہیں شیو پوری ضلع کے پچھور سے شیلیندر سنگھ کی جگہ اروند سنگھ لودھی کو امیدوار قرار دیا گیا ہے اور سابق اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کو نرسنگھ پور ضلع کے گوٹیگاؤں (ایس سی) سے شیکھر چودھری کی جگہ امیدواراعلان کیا گیا ہے ۔ مسٹر پرجاپتی کو پہلی فہرست میں جگہ نہیں ملی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں گے ۔فہرست کے مطابق سوماوالی سے کلدیپ سیکروار، مورینا سے دنیش گرجر، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے خلاف دیمانی سے رویندر سنگھ تومر، امبہ (ایس سی) سے دیویندر رام نارائن سکھوار اور بھنڈ سے سابق وزیر چودھری راکیش سنگھ چترویدی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔کل جاری کردہ فہرست کے مطابق گوہد (ایس سی) سے کیشو دیسائی، گوالیار سے سنیل شرما، گنا (ایس سی) سے پنکج کنیریا، بینا (ایس سی) سے محترمہ نرملا سپرے ، خرائی سے محترمہ رکشا راجپوت، محترمہ جیوتی پٹیل راہلی سے ، ساگر سے محترمہ ندھی جین، نیواری سے امیت رائے ، دموہ سے اجے ٹنڈن، پنا سے بھرت ملن پانڈے ، میہر سے دھرمیش گھئی، رام پور بگھیلاں سے راماشنکر پیاسی اور سرمور سے رام غریب کول کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔سوربھ سنگھ بہوری بند سے ، ابھیشیک چوکسے جبل پور کینٹ سے ، راجیش پٹیل پنگر سے ، چین سنگھ ورکاڈے نواس (ایس سی) سے ، ڈاکٹر اشوک مارسکول منڈلا (ایس سی) سے ، وکی پٹیل وارسیونی سے ، محترمہ سنیتا پٹیل گدرواڑا سے ، جننار دیو (ایس ٹ) سے سنیل اوئیکے ، امرواڑہ (ایس ٹی) سے کملیش شاہ، چورائی سے سرجیت مید سنگھ، سونسر سے وجے چورے ، پرسیا (ایس سی) سوہن والمیکی، پنڈھرنا (ایس سی) سے نیلیش اوئیکے ، سیونی مالوا سے اجے بلرام پٹیل اور ہوشنگ آباد سے گرجاشنکر شرما کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سوہاگ پور سے پشپراج سنگھ، پپریا (ایس سی) سے گروچرن کھرے ، بھوجپور سے راجکمار پٹیل، سانچی (ایس سی) سے ڈاکٹر جی سی گوتم، کروائی (ایس سی) سے محترمہ رانی اہیروار، سرونج سے گگنیندر راگھوونشی، بھوپال ساؤتھ ویسٹ سے عاطف عقیل، بھوپال سے پی سی شرما، گووند پورہ سے رویندر ساہو، حضور سے نریش گیان چندانی، اچھاور سے شیلیندر پٹیل اور نرسنگھ گڑھ سے گریش بھنڈاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔بیاورہ سے پرشوتم ڈانگی، سارنگ پور (ایس سی) سے محترمہ کلا مہیش مالویہ، شوجال پور سے رامویر سنگھ سیکروار، دیوا سے پردیپ چودھری، کھانٹے گاؤں سے دیپک جوشی، باگلی (ایس ٹی) سے گوپال ہرسود (ایس ٹی) سے سکھرام سالوے ، کھنڈوا (ایس سی) سے کندن مالویہ ، نیپا نگر (ایس ٹی) سے محترمہ گیندوبائی چوہان، برہان پور سے سریندر سنگھ شیرا، سینڈوا (ایس ٹی) مونٹو سولنکی، پنسیمل (ایس سی) سے چندربھاگ کیراڑے ، مناور (ایس ٹی) سے ڈاکٹر ہیرالال الوا، دھر سے محترمہ پربھا گوتم اور بدنور سے بھنور سنگھ شیخاوت امیدوار ہوں گے ۔سماریا سے ابھے مشرا، دیوتلاب سے پدمیش گوتم، ریوا سے راجندر شرما، سدھی سے گیان سنگھ، دیوسر (ایس سی) سے بنشمنی پرساد ورما، دھوہنی (ایس سی) سے محترمہ کملیش سنگھ، بیوہاری (ایس سی) سے رام لکھن سنگھ، جے سنگھ نگر (ایس ٹی) سے نریندر ماراوی، کوتما سے سنیل صراف، بندھو گڑھ (ایس سی) سے محترمہ ساوتری سنگھ، مان پور (ایس ٹی) سے تلک راج سنگھ، وجے راگھو گڑھ سے نیرج بگھیل اور مدوارہ سے متھیلیش جین کو ٹکٹ دیا ہے ۔












