کلکتہ27اکتوبر: 21گھنٹے تک پوچھ تاچھ اور تلاشی مہم کے بعد ای ڈی نے ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کو گرفتار کرلیا ہے ۔سابق وزیر خوراک اور موجودہ محکمہ جنگلات کے وزیر کو راشن گھوٹالہ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتاری کے بعد کے جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ میں ایک گہری سازش کا شکار ہوں۔ریاستی وزیر نے کہاکہ بی جے پی اور شوبھندو ادھیکاری اس سازش میں ملوث ہیں۔ای ڈی ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران نے راشن بدعنوانی معاملے میں جمعرات کی صبح 6:30بجے سے میراتھن تلاشی لینے کے بعد بھی انہیں گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تپا۔ رات 12 بجے تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ دوسری جانب وزیر کے گھر کے متوازی ان کے معاون امیت ڈی کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ افسران آدھی رات کو اس کے گھر سے نکلے ۔ذرائع کے مطابق امیت ڈے سے پوچھ گچھ کے دوران ای ڈی افسران کو کئی تفصیلات معلوم ہوئیں۔ دوپہر 12 بجے کے بعد وزیر کے گھر پر سوالوں کا سیشن دوبارہ شروع ہوا تاکہ ان معلومات کی جانچ کی جا سکے ۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق جیوتی پریہ ملک یر ان تمام سوالوں کے جواب دینے میں بہت ہچکچاتے رہے ۔ تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات بھی سامنے آئے ۔












