رفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ ان انڈیا (اے ٹی آئی آئی) کے تعاون سے 28 اور 29 اکتوبر 2022 کو جامعہ ہمدرد میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس IPATHCON 2022 کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا "برصغیر پاک و ہند میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر کی فراہمی کیلئے بنیاد سازی”۔ کانفرنس کا مقصد سستی، قابل رسائی اور معیاری ٹرانسجینڈر ہیلتھ کیئر کی فراہمی کیلئے وکالت کرنا تھا۔ کانفرنس کا آغاز 28 اکتوبر 2022 کو افتتاحی سیشن کے ساتھ ہوا۔ خطبہ استقبالیہ پروفیسر وینا شرما، پرنسپل، رفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے پیش کیا۔ ڈاکٹر سنجے کالرا، صدر، انڈین پروفیشنل ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ (آئی پی اے ٹی ایچ) نے کانفرنس کا دائرہ کار پیش کیا۔ ایئر سی ایم ڈی (ڈاکٹر) سنجے شرما (ریٹائرڈ)، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، اے ٹی آئی نے اے ٹی آئی کے وژن کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر لن فریزر، ڈائریکٹر اور بانی- ورلڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ (WPATH) نے جنسی معالج کے طور پر ٹرانس جینڈر کی تاریخ اور ورثے کے 50 سال کے عکاسی پر روشنی ڈالی۔ جناب آلوک سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ٹرانس جینڈر آبادی کیلئے صحت کی دیکھ بھال میں اصلاحات اور پالیسیاں لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے صدارتی خطبہ دیا اور یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنے والی تمام سرگرمیوں میں اپنا اہم کردار ادا کرتارہے گا۔کانفرنس میں دنیا بھر سے مقررین شامل تھے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، پاکستان، وغیرہ کے ماہرین نے ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر کے حوالے سے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کو سائنسی پیپر پریزنٹیشنز، کیس ڈسکشنز، مونو ایکٹنگ وغیرہ کے ذریعے پیش کیا۔ ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر سے متعلق سماجی اور قانونی مسائل۔