شمع ایجوکیشنل اینڈ پولیٹکل سوسائٹی، جعفرآباد ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ششی کانت
آئس اینڈ لیزر سینٹر کے اشتراک سے بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریضوں کا کیا گیا چیک اپ
شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد میںشمع ایجوکیشنل اینڈ پولیٹیکل سوسائٹی، جعفرآباد ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ششی کانت آئس اینڈ لیزر سینٹر کے اشتراک سے مفت آنکھوں کی جانچ اور موتیا بند آپریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم کے مطابق آج اس کیمپ میں بڑی تعداد میں آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، عینکوں کا نمبر اور دوائیاں دی گئیں اور جو لوگ موتیا کے مریض تھے ان کا آپریشن رجسٹرڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم برسوں سے وقتاً فوقتاً اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔ اسی کڑی میں آج یہ کیمپ منعقد کیا گیا اور اس کے ذریعے عام شہریوں کو ان کی آنکھوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی، جیسے کہ موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، ٹی وی وغیرہ کا کم سے کم استعمال، اسی طرح ۷ گھنٹے گہری نیند لینا، رات کو جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا۔ دہلی میں آلودگی سے بچنے کے لیے باہر نکلتے وقت اپنی آنکھوں کو محفوظ رکھیں، دن میں تین بار ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھوئیں اور گیجیٹس کا استعمال کرتے ہوئے سن پروٹیکشن گلاسز کا استعمال کریں۔جانچ کر رہے آرین باجپائی نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج شوگر بی پی کے مریضوں کی آنکھیں دیکھی گئیں، بہت سے مسائل پائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد، موتیا کے مریضوں کو موتیا کے آپریشن کے لیے رجسٹر کیا گیا اور آنے والے ہفتے میں ان سب کے مفت آپریشن کیے جائیں گے۔ کیمپ انچارج بھولا پرساد نے بتایا کہ آج کیمپ میں 55مریض دیکھے گئے اور موتیا بند کے 15 مریضوں کا اندراج کیا گیا۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں ابرار سیفی، لیاقت سیفی، شاہنواز سیفی، صابر، نوشاد خان، شیبا، فاطمہ، ساحل، سیف، یوسف بیگ وغیرہ نے مریضوں کی خدمت کی۔