’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے دوران راہل گاندھی نے مزید کہا’’ وہ نہیں چاہتی کہ بھارت میں دلتوں، قبائلیوں اور غریبوں کو کوئی حق حاصل ہو‘‘
راہل گاندھی بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو آئینہ دکھانے میں نہیں چوکتے۔ آج انہوں نے برسا منڈا کے یوم پیدائش پر مہاراشٹر کے واشم میں انہوں نیے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہر روز آئین پر حملہ کرتی ہے کیونکہ وہ یہ قبول نہیں کرنا چاہتی کہ دلتوں، قبائلیوں اور غریبوں کو حقوق ملنے چاہئیں۔قبائلی آزادی کے جنگجو برسا منڈا کے یوم پیدائش پر مہاراشٹر کے ضلع واشم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آدیواسی ملک کے اصل مالک ہیں اور ان کے حقوق سب سے پہلے آتے ہیں۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی برسا منڈا کے نظریات پر ہر طرف سے حملہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی ہر روز آئین پر حملہ کرتی ہے کیونکہ وہ یہ دل سے قبول نہیں کرنا چاہتی کہ دلتوں، آدیواسیوں اور غریبوں کو ہر شہری کے مسا وی حقوق ملنے چاہئیں۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ہر طرف سے اور ہرروز آئین ہند پر حملہ کررہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر بھی لکھا کہ جو آئین بابا صاحب امبیڈکر جی اور کانگریس نے ملک کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے بنایا تھا، بی جے پی اس آئین پر ہر طرف سے حملہ کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کوئی عام دن نہیں ہے۔ برسا منڈا جی انگریزوں سے لڑے اور 24 سال کی عمر میں ملک کی آزادی کیلئے لڑتے ہوئے انگریزوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ جو کچھ کرنا تھا وہ 24 سال میں کر لیا۔ بتادیں کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ مہاراشٹر کے ہنگولی کے بعد ودربھ خطے کے ضلع واشم پہنچ گئی ہے۔یہاں قبائلی برادریوں کی طرف سے برسا منڈا کے یوم پیدائش اور بھارت جوڑو یاترا کیلئے تیاریاں کی گئی تھیں۔ اس موقع پرکانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر روز آئین پر حملہ کرتی ہے اور قبائلی اور آدیواسی سماج کو ان کے حقوق نہیں دینا چاہتی۔
بھارت جوڑو یاترا تقریباً 150 دنوں میں 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں ختم ہونے سے پہلے 12 ریاستوں سے گزرے گی۔ فی الحال 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والا یہ سفر اب تک چھ ریاستوں کے 28 اضلاع سے گزر چکا ہے۔ یہ یاترا 20 نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے پہلے مہاراشٹر کے پانچ اضلاع کے لوگوں سے رابطہ کرتے ہوئے 382 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔کچھ دن پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے راہل گاندھی اور ان کے حامیوں پر بھارت جوڑو یاترا کے دوران پرتعیش ریزورٹس میں رہنے کا الزام لگایا تھا۔ کانگریس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی اور ان کے حامی عام کنٹینروں میں رہتے ہیں۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کی ٹیم میں کمیونی کیشن سکریٹری ویبھو والیا نے بتایا تھا کہ بی جے پی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم یاترا میںروزانہ چلتے ہیں اور رات کو ان ڈبوں میں سوتے ہیں۔