ممبئی، 12 دسمبر (:) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا گانا او ماہی ریلیز ہوگیا ہے ۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم ڈنکی کا گانا ‘او ماہی’ ریلیز کر دیا گیا ہے ، یہ گانا شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں پر فلمایا گیا ہے ، ‘او ماہی’ کے گانے کو اریجیت سنگھ نے گایا ہے اور ارشاد کامل نے لکھا ہے ۔ اس گانے میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو ایک دوسرے سے محبت کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس موسیقی میں صحرا کی اڑتی ریت کے درمیان شاہ رخ اور تاپسی کے درمیان خوبصورت لمحات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔