شعیب رضافاطمی
نئی دہلی :26دسمبر :سماج نیوز سروس:یہ خبر انتہائی خوش کن ہے کہ آل انڈیا خانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سید نصیر حسین ممبر سی ڈبلیو سی کو کانگریس کے صدارتی آفس کا انچارج نامزد کیا ہے ۔ڈاکٹر سید نصیر حسین ایک تربیت یافتہ ماہر سیاسیات اور موجودہ وقت کی سیاست کے ماہر نباض ہیں ۔ ڈاکٹر سید ناصر حسین پہلی بار کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی پر قائم کمیٹی اور اقلیتی امور کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔جدید اعلی تعلیم سے آراستہ ڈاکٹر نصیر حسین طلبہ اور نوجوانوں کی سیاست میں شاندار کارکردگی سے لے کر مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے تک، تین دہائیوں سے زیادہ کا سفر طے کر چکے ہیں ۔ وہ اپنی پارٹی کے نوجوان چہروں میں سے ہیں اور انڈین نیشنل کانگریس کے قومی ترجمان بھی ہیں۔ 004-2014 تک یو پی اے کی دو معیادوں کے دوران، ڈاکٹر حسین نے حکومت ہند میں دو اہم لیبر بورڈز کی مشاورتی کمیٹیوں کے وائس چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ۔ڈاکٹر حسین کی دلچسپی کے شعبے جغرافیائی سیاست، خارجہ پالیسی، ترقی کی سیاست، عوام، ثقافت اور عصری سیاست ہیں۔ڈاکٹر نصیر حسین کو صدر کانگریس نے ترقی دے کر ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے پورے ملک کے مسلمانوں کو خصوصی طور خوشی ہوئی ہے ۔اور ان کا یہ اعتماد قوی ہوا ہے کہ صدر کانگریس ہر طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لے کر کانگریس کو ایک نئے دور میں لے کر جانا چاہتے ہیں ۔یہ امید کی جانی چاہئے کہ ڈاکٹر سید نصیر حسین کے اس عہدے کو سرفراز کرنے کے بعد ملک کی سب سے بڑی اقلیت سمیت تمام ملک کے سیکولر نظریات کے حامل لوگوں کو صدر کانگریس تک پہنچنے اور ان تک اپنی بات پہنچانے میں آسانی ہوگی اور کانگریس پارٹی کی شبیہ مزید روشن ہوگی ۔