نئی دہلی: 5جنوری /سماج نیوز سروس ۔سپریم کورٹ نے جمعہ کو متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے اور اسے ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضداشت کو مسترد کر دیا۔ اس دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں کئی سوٹ عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ اس لیے سماعت کی ضرورت نہیں۔ یہ درخواست ان درخواستوں سے الگ دائر کی گئی تھی جن پر ہائی کورٹ پہلے ہی سماعت کر رہی تھی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ جس جگہ عیدگاہ مسجد ہے، وہ شری کرشنا کی جائے پیدائش ہے۔ عدالت، ہندوؤں کے اس مقام پر پوجا کرنے کے حق کو یقینی بنائے۔ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے پی آئی ایل کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اس معاملے پر عدالت کے سامنے پہلے سے ہی مقدمات زیر التوا ہیں، جن میں یہ مسائل اٹھائے گئے ہیں۔ اس لیے اس پر الگ سے سماعت کی ضرورت نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔ اکتوبر 2023 میں الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی عرضداشت مسترد کیے جانے کے بعد ایڈوکیٹ مہیشوری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ انہوں نے متنازعہ مقام کو ہندو بھگوان کرشنا کی اصل جائے پیدائش کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کرشنا جنم بھومی جائے پیدائش کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کے لیے زمین ہندوؤں کے حوالے کرنے پر زور دیا تھا۔ درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ سائٹ اسلام سے پہلے کی ہے اور متنازعہ اراضی کے حوالے سے ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی درستگی پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس کھنہ نے کہا کہ پی آئی ایل کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اسی معاملے پر کئی سول سوٹ پہلے ہی زیر التوا ہیں۔ آپ نے اسے PIL کے طور پر دائر کیا، اس لیے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ اسے عام کیس کے طور پر فائل کریں، ہم دیکھیں گے۔
ReplyForward |