• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شکریہ !مودی بھائی جان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 18, 2024
0 0
A A
شکریہ !مودی بھائی جان
Share on FacebookShare on Twitter

یوپی سمیت پورے ملک میں عام انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے اور یوپی ان تمام سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے ۔ایسا لگتا ہے جیسے بھارت کے باضابطہ ہندو راشٹرا بننے سے پہلے ہی دارالسلطنت یوپی کے ایودھیا میں منتقل ہو چکا ہے ۔ایودھیا میں جس طرح تعمیری کام ہو رہے ہیں ،سڑکیں بن رہی ہیں ،چوراہوں پر مجسمے لگائے جا رہے ہیں ،روشنی کا انتظام ہو رہا ہے ،ہوٹلس اور ریستوران کھل رہے ہیں اس سے ایودھیا کے راجدھانی بن جانے کا گمان ہونا حیرت انگیز قطعی نہیں ۔ایک طرف صرف یوپی نہیں بلکہ پورے ملک کے ہندوؤں کو ایودھیا کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے دوسری طرف بی جے پی نے یوپی کے مسلم ووٹرس کو اپنی جانب ملتفت کرنے کے لئے "شکریہ مودی بھائی جان کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا ہے جو یوپی کے 80 پارلیمانی حلقوں کے مسلم ووٹرس کے لئے مخصوص ہے ۔یہ بات درست ہے کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ۔مودی جی کے برسر اقتدار آنے کے بعد تو یہ خلیج اور بڑھی ہے ۔خاص طور پر یوپی میں جہاں ایک ایسا وزیر اعلی لاکر بٹھا دیا گیا ہے جسے اسلام اور مسلمان دونوں کے نام سے ہی چڑ ہے ۔بلڈوزر بابا کے نام سے مشہور ہوچکے موصوف کے بلڈوزر کا رخ مسلمانوں کے گھروں کی جانب ہی رہتا ہے ۔80اور 20فیصد کے مابین اس کھلی سیاسی جنگ کا اعلان بھی یوپی کے موجودہ وزیر اعلی نے گذشتہ انتخابی ریلی میں کیا تھا ۔بی جے پی کا ہندوستانی مسلمانوں کو لے کر یہ نظریہ اس طرح بھی واضح ہے کہ وہ اپنی پارٹی سے پورے ملک میں ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیتی ۔لیکن اس بار مزاج یار کچھ بدلا بدلا نظر آ رہا ہے ۔”شکریہ مودی بھائی جان” کے نام سےیوپی کے پارلیمانی حلقوں میں پرگرام چلانا عین ممکن ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے بعد اٹھنے والے جئے شری رام کے نعروں کی شدت کو تھوڑا کم کر نے کی حکمت عملی ہو ،لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایسے انتخابی پروگرام سے کیا یوپی کے مسلمان ووٹرس بی جے پی کو ووٹ دینگے ؟یہی وہ اہم سوال ہے ۔جس کو مودی بھائی جان کمپین کی وجہ بھی سمجھا جا رہا ہے ۔رواں سوال میں ہونے والے انتخاب کی ایک سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتخاب 2014اور 2019کے عام انتخاب سے قطعی الگ ہے ۔ماضی کے دونوں عام انتخاب میں بی جے پی این ڈی اے کے اپنےجن حلیفوں کے ساتھ انتخاب لڑ رہی تھی ان میں شیو سینا ہو اکالی دل ہو یا جے ڈی یو اس بار ان سے بی جے پی کو لڑنا بھی ہے اور جیتنا بھی ۔جبکہ دوسری طرف اس بار کانگریس کے ساتھ ملک کی 28اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کو دعوت مبارزت دینگی ۔جہاں تک سوال یوپی کا ہے تو یہاں کی 80 پارلیمانی نشستیں کسی بھی پارٹی کو دہلی تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کرتی ہیں ۔بی جے پی یہ جانتی ہے کہ اسے اگر تیسری بار سرکار بنانی ہے تو سب سے پہلے یوپی کی تمام سیٹوں پر اپنی دعویداری کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہوگا ۔لیکن یوپی میں اس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج سماج وادی پارٹی ہے اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ اس بار بھی 20فیصد مسلمانوں کا ووٹ جانا طئے ہے لہذا کسی بھی صورت سے ان بیس فیصد ووٹوں کی مضبوط دیوار میں شگاف ڈالنا بہت ضروری ہے ۔یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ بینک کو منتشر کرنے کے لئے بی ایس پی بھی اس بار پوری کوشش کریگی کیونکہ ابھی اس نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ وہ نہ تو این ڈی اے کے ساتھ جائے گی اور نہ اینڈیا کے ساتھ ۔یہ قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ بہن مایا وتی کسی بھی جھگڑے میں پڑنے کے بجائے دور سے تماشہ دیکھینگی اور بعد از انتخاب جہاں بھی انہیں اپنا مفاد نظر آئے گا ادھر چپک جائینگی ۔لیکن بی جے پی ابھی بھی مطمئین نہیں ہے اس لئے وہ شکریہ مودی بھائی جان "کا ڈرامہ کر رہی ہے جہاں بی جے پی میں شامل مسلم خواتین اسٹیج پر آکر مسلم خواتین کو یہ بتائینگی کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں جو پروگرام اور پالیسی مسلم خواتین کے لئے بنائے گئے ہیں ان سے مسلم خواتین کو کتنا فائدہ ہوا ہے ۔اس میں سب سے اہم طلاق والا مدعا ہوگا جو بقول بی جے پی نریندر مودی کا ماسٹر اسٹروک ہے ۔”شکریہ بھائی جان "یوپی کے مسلمانوں کا دل جیتنے کے لئے بنایا تو گیا ہے ،لیکن یہ کس طرح ممکن ہے جب کہ بی جے پی مسلمانوں پر اتنا بھی بھروسہ نہیں کرتی ہے کہ وہ انہیں اپنی پارٹی کا امیدوار بنائے ۔سوال کرنے والے تو یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ کیا بی جے پی سپریمو کا ذہن اتنا کشادہ ہو گیا ہے کہ وہ شکریہ بھائی جان کہنے والی خواتین کو اس بار بی جے کے ٹکٹ سے نوازینگے ؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    پہلی برسی پر جاں بحق ہونے والوں کو ملک کی خراج عقیدت پیش

    اپریل 23, 2026
    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے  دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

    اپریل 23, 2026
    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    کانگریس صدرملکارجن کھڑگے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

    اپریل 23, 2026
    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ  کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، منیر امریکہ کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے: ایرانی تجزیہ کار

    اپریل 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist