نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد یک جہتی کا ثبوت دینا چاہئے کیونکہ یہ موجوہ حالات کا تقاضہ بھی ہے تبھی مسلمانوں کی ہرمیدان میں کامیابی ممکن ہے ورنہ غلاموں کی طرح زندگی گزارنی پڑے گی اور اس طرح کا طرز عمل مسلمانوں نے اختیار کرکھا ہے جس سے نجات کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آنے سے ہی باوقار مسلم معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مفتی محمد اشفاق قادری نے چوہان بانگر میں واقع رضا مسجد و مدرسہ مدینتہ العلوم کے زیر اہتمام منعقدہ ’’مسلک امام احمد رضا کانفرنس‘‘ میں کیا ۔اس موقع پر علما کرام کے ہاتھوں قرآن شریف کا حفظ مکمل کرنیوالے دوبچوں حافظ تمشیرعالم اور حافظ محمد عرفان کی دستار بندی عمل میں آئی ۔دونوں بچوں کو انتظامیہ کی طرف سے نقد انعام ، قرآنی نسخے ، کپڑے و تحائف سے نوازاگیا جس سے بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید علم کی حصولیابی کا عزم کیا۔اس پروگرام کی صدارت مسجد رضا کے امام و خطیب مولانامحمد اقبال مصباحی و نظامت قاری محمد عالم نے کی جبکہ آغاز قاری محمد لقمان کی تلاوت ، انوارالہدیٰ و سالم نوری کے نعتیہ کلام سے ہوا۔مولانا لیاقت حسین نیپالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہوتی ہیں جن میںاذان کا واحدمقصد نماز کیلئے بلاوہ ہے مگر مسلمان اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور اذان نماز کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور یہی نت نئی پریشانی کا سبب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد آباد تبھی ہوتی ہیں جب ان میں نماز کی ادائیگی ہو لیکن ہر بالغ مسلمان مردعورت پر نماز فرض ہونے کے باوجود مساجد خالی رہتی ہیں جبکہ مسجد میں داخل ہوتے ہیں سکون میسر ہوتا ہے جسے حاصل کرے کیلئے ہر مسلمان کو پنج وقتہ نماز پڑھنے کیلئے مسجدوں میں جانا چاہئے جن کی ادائیگی سے بھی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کی ضمانت ہے۔مفتی محمد تسلیم رضا نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم کی حصولیابی پر خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو تعلیم یافتہ ہوتی ہے ۔مولانا محمد اقبال مصباحی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہمارے مدرسہ میں سال بھر کی محنت کا یہ پھل ہے کہ دو معصوم بچوں نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کیا ہے اور مستقبل میں بھی بیشتر بچے قرآن شریف کا حفظ مکمل کریں گے اور یہی ہماری محنت و لگن ہے جسے اللہ تعالیٰ قبول فرمائے(آمین)انہوں نے مزید کہا کہ ہمار مشن مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت ہے جس کیلئے ہم ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔اس موقع پر حافظ محمد عدنان،محمد سنابل اظہری، مولانا مناظر،مولانا محمد فہیم و حافظ افتخار کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجو دتھے۔












