سماج میں پھیلتی برائیوں پر خاموشی اختیار کرنا انتہائی سنگین گناہ ہے:مولانا یامین قاسمی مبلغ دار العلوم دیوبند
کامٹی:شادی بیاہ میں رائج غلط رسومات بالخصوص جہیز کی لعنت اور اس کی وجہ سے بچیوں کے نکاح میں ہونے والی دشوار یاں، ایسے ہی دین کے خلاف ،اللہ کی رضاءکے خلاف عمل کرنے پر دنیا و آخرت کے خسارے پر حاضرین کو متنبہ کیا۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مادر علمی ازہر ہند دار العلوم دیو بند کے مبلغ حضرت مولانا محمد یامین قاسمی صاحب نے گذشتہ دنوں جمعیۃعلماءکے زیر اہتمام جا مع مسجد کجری بازار کامٹی ضلع ناگپور میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا یا مین قاسمی نےعوام سے عہد کرایا کہ اللہ کی رضاءکے سواءکوئی عمل نہیں کریں گے،شادی بیاہ سادگی اور سنت کے مطابق کریں گے ،اسی طرح محلہ محلہ اصلاحی کمیٹیاں تشکیل کرنے کی تلقین کی ، ہم میں سے بہت سے لوگ سماج میں پھیلتی برائیوں اور غلط رسموں رواج کو روکنے اور ختم کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں جوکہ انتہائی سنگین گناہ ہے۔
مولانا سراج احمد قاسمی صاحب (صدر جمعیۃعلماءضلع ناگپور )نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ جمعیۃعلماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق چل رہے جلسہائے ا صلاح معاشرہ و سیرۃ النبیؐ عشرہ مہم کامیابی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جھوٹ بولنا ، اس کے وبال اور اس سے ہونے نقصانات ،نیز عامۃ المسلمین میں جھوٹ کے گناہ کبیرہ اور حرام ہونے کے احساس میں ہونے والی کمی پر بہترین انداز میں وعظ و نصیحت فرمائی۔اجلاس کا آغازمولانا زبیر احمد قاسمی صاحب کی تلاوت سے ہوا ،مفتی ضیاءالرحمن قریشی صاحب ( امام جامع مسجد کامٹی) نے پر سوز آواز میں حمد باری تعالی پیش کیا، مولانا سراج احمد قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماءضلع ناگپور ) نے اجلاس کی صدارت فرمائی ،اجلاس میں کامٹی و ناگپور کے علماءو ائمہ کرام و حفاظ شریک تھے ، اجلاس کو کامیاب بنانے میں جملہ عہدیدران و اراکین جمعیۃعلماءکامٹی نے کوشش کی ،جلسہ کا اختتام مولانا محمد یامین قاسمی صاحب کی دعاءپر ہوا۔