دیوبند، ،سماج نیوز سروس:رنگوں اور خوشیوں کا تہوار ہولی شہر کے تعلیمی اداروں میں دھوم دھام سے منایا گیا۔ اساتذہ اور طلباء نے گلال کے ساتھ ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔ اس دوران مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔دون ہلز اکیڈمی میں ہفتہ کو ہولی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ڈائریکٹر تنوراج ورما اور پرنسپل انجلی یادو نے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار ہے۔ شاہراہ پر واقع سروودیا گیان پبلک اسکول میں ہولی منائی گئی۔ طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ پرنسپل روپیش سینی نے کہا کہ ہمارے لیے ہولی کا تہوار شکوے شکایات کو دورن کرنے کا تہوار ہے۔ دون ویلی پبلک اسکول میں رنگوتسو پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء نے پھولوں سے ہولی کھیلی۔ اسکول کے منیجر راج کشور گپتا، سمن سنگھل اور پرنسپل سیما شرما نے کہا کہ ہولی کے رنگ ہر قسم کے اختلافات کو دور کرکے ہم آہنگی بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ اس دوران پورا عملہ موجود تھا۔ کے ایل جنتا انٹر کالج میں منعقدہ ہولی ملن پروگرام میں منیجر دیپک راج سنگھل نے کہا کہ ہولی دہن میں ہمیں اپنی برائیوں کو جلانا چاہیے۔ شاہراہ پر واقع آر کے پبلک اسکول میں بھی ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔