رام پور23مارچ،سماج نیوز سروس: نئی جیل کے سامنے عابد غنی کے مکان پر تراویح میں قرآن کریم مکمل ہوگیا۔ تکمیل قرآن کریم کے موقع پر مدرسہ فیض العلوم کے شیخ الحدیث مفتی محمد ساجد قنوجی نے اولاََ قرآن کریم سنانے والے اورسننے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس بات پر توجہ دلائی کہ قرآن کریم کے تین حقوق ہیں اگر اس کو ادا کریں گے تو یہ کتاب ہمارے لئے ہدایت کے ساتھ امن وسکون راحت اور رحمت وبرکت کا ذریعہ ہوگا اس سے جڑیں گے تو عزت ملے گی اوردور ہوںگے ،اس کے حقوق ادا نہیں کریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی رحمتوں برکتوں سے محروم کر دیے جائیں گے وہ حقوق یہ ہیں ۔ اس کی تلاوت خوب کی جائے۔ منزلیں بنائیں تاکہ ایک منزل روزانہ تلاوت کرکے ہفتہ میں قرآن مکمل کریں یاپھر تیس پارے ہیں ایک پارہ روز پڑھ کر ایک ماہ میں قرآن مکمل کریں۔ 2 اس کوسمجھیں کہ قرآن کریم کا کیا مطلب ہے کہاں عبرت کے واقعات ہیں وہاں عبرت حاصل کریں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا بے حد فائدہ ہے۔ 3 اس کے احکامات پر عمل کریں جن کاموں کے کرنے کا حکم کرتا ہے اس پر عمل کریں جن چیزوں سے روکتا ہے اس سے بچیں اس کے بعد ملک کی سلامتی بیماروں کی صحت یابی امن چین سکون اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعاء کی گئی۔یہاں حافظ محمد خزیمہ قنوجی نے قرآن کریم تراویح میں پڑھا اور مولانا محمد ریاض قاسمی نے سماعت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر عابد غنی، فاضل، حزیفہ، طلحہ، سعد، سرفراز گڈو وغیرہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔