آ ج مدرسہ اشرف العلوم جی بلاک سییلم پور میں تراویح میں قران کریم پورا ہونے پر مہمان خصوصی مولانا محمد اسرائیل نے قران کریم اور حفاظ کرام کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ قران کریم اللہ کی کتاب اور کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے لی ہے اور اللہ تعالی نے اس مقدس کتاب کو ماہ رمضان میں نازل کیا اور تا قیامت کسی طرح کی تحریک و تبدیل اس مقدس کتاب میں نہیں ہو سکتی کیوں کہ کروڑوں کی تعداد میں حفاظ کرام اس مبارک مہینے میں تراویح میں قران کریم سناتے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان اس مہینے میں روزہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قران کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور دینی مدارس میں علماء کرام حفاظ کرام کی بڑی کھیپ تیار کرنے میں شب و روز لگے ہوئے ہیں بہت خوش نصیب ہیں آپ لوگ اللہ کی رضا کے واسطے تراویح میں قران سننے کی آپ لوگوں نے سعادت حاصل کی ہے لیکن آج کے بعد پورے رمضان تراویح پڑھنا نہ چھوڑیں کیونکہ تراویح کا پڑھنا پورے رمضان مسنون ہے البتہ آج کے بعد جہاں آپ کو موقع ملے وہاں کی مسجد میں آپ تراویح ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر مدرسہ ہذا کے مہتمم مفتی فیاض احمد قاسمی کی جانب سے قران کریم سنانے اور سننے والے کو تحائف دیۓ گئے اخیر میں مولانا محمد اسرائیل نے ملک و ملت کی فلاح و کامیابی اور امن و امان کے لیے رقت آمیر دعا کرائی