نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:برمکان فہیم جوگاپوری،شاہین باغ،اوکھلا نئی دہلی میں 24مارچ2024 بروز اتوار بوقت رات 7.30بجے ایک معیاری شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ جسکی صدارت حبیب الرحمن صدیقی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض میزبان فہیم جوگاپوری نے بخوبی انجام دیے۔ حقانی ا لقاسمی مہمانِ خصوصی اور سرفراز احمد فراز دہلوی مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے اور اعجازالرحمن،اعجاز مہمانِ زیوقار کی حیثیت سے شعری نشست میں موجود رہںے۔ نشست کا آغاز سرفراز احمد فراز دہلوی کی نعت پاک سے ہںوا۔ چند اشعار آپکی خدمت میں پیش ہیں
آپکی نعت میں سرگراں ہںے قلم تاجدارِ حرم،ہںو نگاہِ کرم
ہم گناہگار ہیں آپ ہیں محترم،تاجدارِ حرم،ہںو نگاہِ کرم
سرفراز احمد فراز دہلوی
مفلس بھی ہںو سلامت زردار بھی سلامت
عہدِ رواں کی خاطر ہم امن چاہتے ہیں
حبیب الرحمن صدیقی
اعجاز کہا جائے کہ رسوائی ہماری
دھوپ آئی تو کم پڑ گئی انگنائی ہماری
ہم اس لئے محبوس رہا کرتے ہیں گھر میں
تنہا کہیں ہو جائے نہ تنہائی ہماری
فہیم جوگاپوری
میں کسی کی بھی پرستش کا گنہگار نہیں
تو کسی کا بھی خدا ہوگا صنم ھے میرا
سرفراز احمد فراز دہلوی
تم نے لے لی جان لیکن کیا گیا اعجاز کا
جسم اُسکے پاس تھا سایا گیا اعجاز کا
اعجاز احمد
گردش دہر ذرا غور سے پہچان مجھے
خان کے ساتھ کہا جاتا ہںے رضوان مجھے
خان رضوان
کیا ارادہ ہںے مسکرائے کیوں
کیا قیامت ابھی اٹھانی ہںے
عتیق احمد
مہرباں آسماں نہ دوست زمیں
کیا غریبوں کی زندگانی ہںے
سراج احمد
ماسٹر فرقان خان، سہیل انجم، کریم خان، جاوید صدیقی، مطلوب رضوی و دیگر علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں شعری نشست میں آخیر تک موجود رہںے۔ بعد طعام دیر رات نشست اختتام کو پہنچی۔