نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہماراسماج:ہیلپ ادرس فائونڈیشن (رجسٹرڈ)کی جانب سے رمضان شریف کے مبارک مہینے میںسیکڑوںیتیموں ، مسکینوں ، بیوائوں ، غریبوں اور ضرورتمندوں میںراشن کٹ تقسیم کی جارہی ہے ۔فائونڈیشن کے قومی صدرحاجی و حافظ محمدشاہدجمال(گڈوبھائی)اورسیکریٹری جنرل محمدشکیل احمد کے مطابق تمام عہدیداران و ممبران الحاج محمد سعید خان اور محمد زبیر (سرپرست اعلی)کے ساتھ محمد خالد (ٹریثرار)،محمد عرفان (جوائنٹ سیکریٹری)،نور عالم (نائب صدر) ودیگر معاونین ایسے افراد کا پتہ لگا تے ہیں جو واقعی ضرورتمند ہیں،ان کوہیلپ ادرس فائونڈیشن کی جانب سے راشن کٹ مہیاکرا ئی جا رہی ہیں ،ہر راشن کٹ میں 5 کلو آٹا ،2کلو چاول ،ایک کلو چنے ومسورکی دال ، ایک کلو بیسن ،کھجور و روح افزا، ریفائنڈ تیل ،چینی ، چائے کی پتّی، مسالے وغیرہ سامان ہو تا ہے،جو ایک ماہ کیلئے کافی ہوتا ہے ۔اس موقع پرشکیل احمد نے کہاکہ لوگوںکی مدد کیلئے فائونڈیشن پہلے ہی روز سے سر گرم عمل ہے ،البتہ بہت سے ایسے افرادہیں جو ضرورتمند ہو تے ہوئے بھی کسی سوال کر نے میں شرم محسوس کر تے ہیں ، ضرورتمند ہو تے ہوئے بھی فاقے توکرلیتے ہیں مگر کسی کے سامنے پریشانی بیان نہیں کر تے ، ہماری تو جہ ایسے افراد پر بھی ہو تی ہے کہ ایسے بے سہاروںتک راشن پہنچایاجاسکے ،اب چو نکہ ماہ رمضان کریم بھی روا ں دواں ہے ،جس میں اب تک400 ضرورتمند اافراد تک راشن کی کٹیںپہنچائی جاچکی ہیں ،ہماری ٹیم ضرورتمندوں تک انکے گھروں پر راشن کی کٹیں پہنچارہے ہیںاور آئندہ ایام میں ہم 1ہزار کٹ تقسیم کر نے کا ہدف ہے۔الحاج شاہد جمال نے کہاکہ رمضان کامبارک مہینہ خصوصاًبند گان خدا کی مدد کا مہینہ ہے ،اس ماہ عظیم میں اللہ تعالی کے غریب بندوں کی امداد کرنا اہل خیر حضرات کا فرض بنتا ہے ،لہذامدد میں کوئی قید نہیں ہے ، ضرورتمند کسی بھی مذہب یافرقہ سے تعلق رکھتاہو،ہماری ٹیم مدد کرتے وقت بس اسکی ضرورت دیکھتے ہیںکیو نکہ ہر ضرورتمند کی مدد کرنا عبادت ہے،اس عمل سے خدا وند عالم خوش ہو تا ہے اور کہتا ہے کہ تو نے میرے غریب ضرورتمند بندے کی مدد کی ہے میں تجھے حقیر نہیں ہو نے دونگا۔ وہیںمحبوب عالم قریشی نے کہاکہ رمضان کریم کا دوسرا عشرہ چل رہا ہے۔