نئی دہلی ، ہمارا سماج:ذاکر نگر وارڈ189 سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار سلمیٰ عارض خان نے آج اپنے علاقہ کے لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ چناﺅ جیتنے کے بعد صفائی ستھرا ئی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے کانگریس پارٹی گھبرائی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ کانگریس کے کونسلر عام آدمی پارٹی کی مقبولیت سے گھبرا کر لوگوں کے گھروں سے کوڑا اٹھا رہے ہیں اور چناﺅ سے پہلے یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے اور اپنی ناکامیابیوں کیلئے وہ رکن اسمبلی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور جب چناﺅ آتاہے تو پھر وہ کام ان کے دائرے اختیار میں آجاتا ہے اور لوگوں کے گھروں سے کوڑا اٹھانا شروع کردیتے ہیں۔ سلمیٰ عارض خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے بہکاوے میںبالکل نہ آئیں اور ذاکر نگر وارڈ 189سے عام آدمی پارٹی کی جیت کو یقینی اور تاریخی بنائیں۔ سلمیٰ عارض خان نے کہاکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار ہے اور اگر ایم سی ڈی میں بھی اگر کیجریوال جی کی سرکار بنے گی تو اس سے دہلی والوں کے کام بہت آسان ہوجائیں گے۔ اس لئے ذاکر نگر کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ کانگریس کے15 سال کے ناکارے پن کا حساب لیں اور ایم سی ڈی میں کجریوال جی کی سرکار کو یقینی بنائیں تاکہ چو طرفہ ترقی کو یقینی بنایا جاسکے