نئی دہلی ،سماج نیوز سروس: مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار رام ویر سنگھ بدھوڑی کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے ورلڈ پیس ہارمنی کے چیئرمین شکیل سیفی نے کہا کہ مسلم طبقہ آپ کے ساتھ ہے اور ہم سب چاہتے ہیںکہ بدھوڑی کامیاب ہوکر دہلی کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر شکیل سیفی نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے رام ویر سنگھ بدھوڑی کو امیدوار بناکر بہت اچھا کام کیا ہے ۔ بدھوڑی ہمیشہ سے ہی سیکولر کردار کے لئے جانے جاتے ہیں۔