نئی دہل،پریس ریلیز،ہماراسماج: داؤد نگر میں ایک شام حیرتؔ داؤد نگری کے نام زیر اہتمام مولانا حالی اردو لائبریری بمقام الحاج حافظ خورشیدعالم کے دولت کدے پر منائی گئی ۔ جس کی صدارت الحاج خورشید عالم نے فرمائی۔نظامت کا فریضہ پروفیسر عرفان آصف نے انجام دیا۔ مہمان خصوصی حیرت ؔ داؤدنگری کے پوتے ماسٹر سہیل عالم ومحمد شمیم عالم اورصفدر حیات رہے ۔ جناب ساحر داؤد نگری نے حیرتؔ داؤد نگری کی شخصیت اور فن پر ایک کتاب بھی مرتب کی ہے ،جس کے بارے میں بطور خاص شرکاء کو روشناس کرایا۔حال میں بہار اردو اکادمی کے مجلہ ( زبان وادب) میں ڈاکٹر داؤد احمد کا شاندار اور بہت ہی معلوماتی مضمون حیرت ؔ داؤد نگری حیات و شاعری کی سرخی کے ساتھ شائع ہوا ہے،جو کہ واقعی مطالعہ کے قابل ہے۔مقالہ پیش کرنے والوں میں ماسٹر آفتاب عالم نے ان کی ادبی کارگزاریوں کا جامع ذکرہ کیا،پروفیسر عرفان آصف نے حیرتؔ داؤد نگری کی حیات اور ادبی خدمات پیش کیں ۔جبکہ ساحرؔ داؤدنگری نیت تفصیلی معلومات اور ان سے قلبی لگاؤ کی وجوہات سے حاضرین کو واقف کرایا۔حیرتؔ داؤدنگری شعرو ادب میں کسی کے شاگرد نہیں ہوئے،بغیر استاد کے وہ موزوں شعر کہتے تھے،لوگوں کو اس بات پر حیرت بھی ہوتی تھی،غالباََ یہیں سے ان کاتخلص حیرتؔ پڑ گیا اور حیرت ؔداؤنگری کے نام سے اپنے علاقہ و دور درار میں پہچانے گئے۔انہوںنے کبھی اپنی شاعری کو اپنی شہرت کا وسیلہ نہیں بنایا بلکہ تمام عمر نہایت خاموشی سے اردو زبان وادب کی خدمت میں مشغول رہے۔ ایک شام حیرتؔ داؤد نگری کے اہم شرکاء و سامعین حضرات میں جناب اشہر حسین،محمد وسیم،ڈاکٹر اعجاز،خورشید عالم چنچل اور نثار احمد وفا اور خلیفہ محمد جلال، محمد مہتاب عالم،محمد قمر عالم محمد ضیاء الرحمن قابل ذکر ہیں۔