• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق انسانی حقوق خطرے میں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2022
0 0
A A
بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق انسانی حقوق خطرے میں
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپریل کی اپنی رپورٹ میں بھارت کو ’ خاص تشویش‘ والے ممالک میں شامل کیاتھا

عامر سلیم خان

نئی دہلی :ایک بار پھر ایک امریکی رپور ٹ نے بھارت میں مذہبی آزادی سے متعلق انسانی حقوق کو خطرے میں بتایاہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی اور اس سے متعلقہ انسانی حقوق کو مسلسل خطرہ ہے۔ رواں سال کے ماہ اپریل میں بھی کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں ڈالے۔ امریکی کمیشن نے یہ الزام کل لگایا کہ بھارت میں مذہبی آزادی اور متعلقہ انسانی حقوق کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔ بھارت نے اس سے پہلے یو ایس سی آئی آر ایف کے تبصروں کو متعصب اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کیلئے کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد لازمی نہیں۔اس سال اپریل میں یو ایس سی آئی آر ایف نے اپنی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو ’خصوصی تشویش‘والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی تھی۔ 2021 میں حکومت ہند نے ہندو قوم پرست ایجنڈے کو فروغ دیتے ہوئے ایسی پالیسیوں کو فروغ دیا جس کے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔اس نے یہ بھی کہا تھاکہ ہندوستانی سرکارنے ملک کی مذہبی اقلیتوں کے خلاف موجودہ اور نئے قوانین اور ساختی تبدیلیوں کے ذریعے قومی اور ریاستی سطح پر ہندو قوم کے اپنے نظریاتی وژن کو منظم کرنا جاری رکھا۔دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے اب تک اپنے امریکی کمیشن کی سفارشات کومسترد کیا ہے ۔سال کے شروع میں اپنی سفارشات کا اعادہ کرتے ہوئے یو ایس سی آئی آر ایف نے کہا تھا کہ اگر بھارت کو خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں رکھا جائے تو یہ بھارتی حکومت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے اور فرقہ وارانہ تقسیم کو فروغ دینیوالی پالیسیوں سے الگ ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔
یوایس سی آئی آر ایف نے بھارت کے بارے میں اپنی چھ صفحات کی کنٹری اپ ڈیٹ رپورٹ میں تین باربھارتی نقشہ شائع کیا ہے۔ تاہم دونوں نقشے مسخ ہیں اوربھارت کے اصل جغرافیائی نقشے کی عکاسی نہیں کرتے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال2022 میں بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب رہی۔ سال کے دوران حکومت ہند نے قومی، ریاستی اور مقامی سطحوں پر مذہبی تبدیلیوں، بین مذاہب تعلقات اور گائے کے ذبیحہ کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں کو فروغ دیا اور نافذ کیا۔ جنہوں نے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور آدیواسیوں کو منفی طور پر متاثر کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکارنے نگرانی، ہراسانی، لوٹ مار، من مانی سفری پابندیوں، یو اے پی اے اور ایف سی آر اے کے تحت نظر بندیوں کے ذریعہ سرکار پر تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا جاری رکھا، جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
رپورٹ میںہے کہ مذہبی نفرت میں خاص طور پر مذہبی اقلیتوں اور ان کے حامیوں کے ساتھ ان این جی اوز کوبھی نشانہ بنایا گیا جنہوں نے ان مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی پر آواز بلند کی یااحتجاج درج کرایا۔ریاست آسام میں مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کے پائلٹ نفاذ نے مسلمانوں میں شہریت کھونے کے خدشات کو بڑھانا جاری رکھاہواہے، جو پہلے ہی شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے تحت عدم تحفظ کا شکار تھے۔اس سال جولائی میں، یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، بھارتی سرکار وزارت خارجہ نے کہا تھاکہ یو ایس سی آئی آر ایف نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی یا انسانی حقوق کے خطرے والی باتیں بھارت کے بارے میں جانبدارانہ اور غلط تبصرہ کیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist