رام پورر(صدّام حسین فیضی)پیارومحبت کی خاطر عورت کا مذہب بدلنا مشکل ہوگیا۔ اس سے پہلے شوہر نے خاتون پر چاقوسے جان لیوا حملہ کردیااور خسرال بھی پہنچ گیا ۔خاتون خود کوبچانے میںبری طرح زخمی ہوگئی ۔ سابق شوہر نے نظرل سے نیہابنی خاتون کی گردن پر چاقوسے حملے کئے۔ بچانے آئی اس کی ساس جیٹھانی کو بھی شدید طورپر مجروح کردیا۔اس وارات سے گھرمیںہل چل مچ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لئے صدراسپتال بھیجا۔ گا¶ں میں کشیدگی دیکھ کر پولیس کی بھاری فورس تعینات کردی گئی ہے اور سی او کے ہمراہ ایس ایچ او نے پیدل مارچ بھی کیا۔دوسری جانب ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ کا کہنا ہے کہ گا¶ں بھوڈاسی تھانہ شاہ آبادکی رہائشی نیہا کی شادی نور عالم ساکن موسابی تھانہ میناٹھیرضلع مراد آباد سے ہوئی تھی جس کو طلاق ہو گئی تھی۔اس نے 2018 میں اپنے ہی گا¶ں کے کشن پال سے ان نے شادی کر لی تھی اور دونوں میاں بیوی شادی کر کے باہر چلے گئے۔ابھی کچھ دن پہلے وہ گا¶ں آئی تھی تو اس کے گھر والے نیہا کی دوسرے مذہب کے لڑکے سے شادی پر ناراض ہو گئے۔نیہا کے والد، بھائی، چچا اور سابق شوہر نور عالم نے آج رات دو بجے نیہا پر حملہ کیا۔نیہا کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے چار ملزمان میں سے ایک ناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک تین سالہ بچی بھی ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے