رام پور(صدّام حسین فیضی)مہاتما گاندھی اسٹیڈیم میں بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ضلع کھیل اور تعلیمی مقابلے کا افتتاح ہوا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹرپردیپ کمار دویدی اور ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسرکلپنا سنگھ نے مشترکہ طور پر 100 میٹر کی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا۔مہمان خصوصی پردیپ کمار دویدی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ رہتا ہے اگر ہم کھیلیں گے تو ہی ہماری صحت ٹھیک رہے گی اور دماغ بھی درست رہے گا اور بچے صرف کھیلوں کے ذریعے ہی جسمانی ترقی، ذہنی نشوونما ممکن ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کھیل بچے کی ہمہ جہت ترقی میں مددگار ہیں اور یہ سب وزیر اعظم کی فٹ انڈیا موومنٹ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلے گا انڈیابڑھے گا انڈیا،جیتے گا انڈیا ہمارا موضوع ہونا چاہیے۔کلپنا سنگھ نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہیںاس لئے کھیل ہماری زندگی میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے بچہ جسمانی طور پر صحت مند رہتا ہے۔ اس وجہ سے بچے کا ذہنی طور پر صحت مند ہونا بھی فطری ہے۔اس موقع پر سلیم میاں، اشوک کمار،راجندر سنگھ بورا، وجے کمار، راشد انور صدیقی، ستیندر شرما، شیر سنگھ رانا، انیسہ لطیف، جمیل خان، بھورا سنگھ، راہول سکسینہ، ویر سنگھ، ڈاکٹر سرفراز احمد، پردیپ بھٹناگر رحمت علی، چرن جیو کمار، سلیم احمد، سنتوش پرساد، چرن سنگھ، راجویر سنگھ، آنند گپتا، کیلاش پٹیل، کرن بھردواج، رانا طلعت، شہید رحمانی، موہت سکسینہ، چمن گوتم، وریندر، وسیم، نریندر سینی، نادر حسین، اندریش کمار، مو تنویر، گیان پرکاش گوتم، سید آفاق، سعید ساگر، ببیتا چودھری، فرزند علی، اکھل شرما، سکھ لال، آنند بھنڈاری، ظفر بیگ، فضل آفاق، بھجویر، ندا خوشنود، عالیہ بی، سنبل، فاروق، شاہین وغیرہ موجود تھے