دیوبند، (رضوان سلمانی)
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے امتحان سالانہ کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ سے امتحان کی تیاریوں میں ابھی سے مصروف ہو جانے کی نصیحت کی ہے۔دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد کے دستخط سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ سال رواں میں امتحان سالانہ صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی کی سرپرستی میں یکم شعبان المعظم۴۴۴۱ھ مطابق ۲۲فروری ۳۲۰۲چہارشنبہ سے شروع ہوکر ۰۲ شعبان العظم ۴۴۴۱ھ مطابق ۳۱ مارچ ۳۲۰۲ ءدوشنبہ تک جاری رہیں گے ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ عزیز اعلی نمبرات سے حصول کامیابی کے لئے ابھی سے سعئی پےہم و جہد مسلسل شروع کر دیں اور غیر درسی جملہ مصروفیات اور دلچسپیوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی تمام تر توجہات کو تعلیم کی طرف مبذول کر دیں ،کثرت مطالعہ ،تکرار ،مواظبت فی الدرس اور اشتغال بالعلم کو حرزجاں بنالیں ، اگر آپ نے اپنے وقت کو قیمتی جانتے ہوئے محنت کی ہوگی ا ور خلوص کے ساتھ علم حاصل کئے ہونگےتو اس کا بہتر انعام آپ کو مل جائے گا۔