نئی دہلی،سماج نیوز سروس: چوہان بانگر وارڈ227میںکانگریس امیدوار شگفتہ چودھری کی حمایت میں مٹکے والی گلی میںجلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حاجی حیات اور نظامت جاوید برقی نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمداوربابر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متین احمد نے کہا کہ آج جلسہ میں آئی لوگوں کی تعداد بتا رہی ہے کہ لوگوں نے ضمنی الیکشن سے بھی زیادہ ووٹوں سے کانگریس اُمیدوار شگفتہ چودھری کو کامیاب بنانے کا من بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک جتنے بھی وعدے الیکشن سے قبل عوام سے کیے ان کو وقت سے پہلے پورا کرکے دکھایا ہے تاہم یہی وجہ ہے کہ آج لوگ ہمیں اپنی بھرپور حمایت دے رہے ہیں۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ اس بات سے ہرکس و ناکس واقف ہے کہ کجریوال سنگھی وچار دھارا رکھنے والا شخص ہے۔انہوں نے کہا کہ آج چوہان با نگر کو پورا ملک جنتا ہے کیونکہ ضمنی الیکشن میں کجریوال نے اپنے امیدوار کی حمایت میں خود اس وارڈ کا دورہ کیا تھا اور اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی۔ایم سی ڈی الیکشن کے تعلق سے زبیر نے کہا کہ ہم نے چوہان با نگر کو گندگی سے پاک بنایا،لینٹروں پر ناجائز لین دین پر روک لگائی،رشوت کا دھندا بند کرایا۔انہوں نے کہا کہ چوہان با نگر کے لوگ زندہ دل رکھتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر کانگریس اُمیدوار شگفتہ چودھری کو وارڈ کی مزید ترقی کے لئے ووٹ دیں گے۔