نئی دہلی،سماج نیوز سروس:چوہان بانگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن کو کامیاب بنا نے کی اپیل کرتے ہوے جعفر آباد اور چوہان بانگر کے لوگوںنے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہےں کہ عاصمہ رحمن نے علاقہ مےں بہت کام کےا ہے اورآےندہ بھی کام کرائیں گی۔ جو لوگ صرف الیکشن مےںشور مچاتے ہےں ان سے ہوشےار رہنے کی ضرورت ہے، وہ لوگ بہکانے کی کوشش کر رہے ہےں لےکن ہم بہکاوے میںآنے والے نہےں ہےں۔سےلم پو ر ممبر اسمبلی عبدالرحمن نے بھی کہا کہ ہم لوگوں نے سےلم پور ودھان سبھا مےں بنےادی کام کرائے ہےں۔عاصمہ رحمن نے کہا کہ کوئی نہےں کہہ سکتا ہے کہ ہم نے کسی سے بدتمےزی کی ہو،ہم نے ہمےشہ لوگوں کی عزت کی ہے،ان کے کام آئے اور ہرموڑ پر ان کے ساتھ کھڑے رہے اور آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام کرنا ہے۔