نئی دہلی،سماج نیوز سروس:سیلم پور وارڈ سے آزاد امیدوار حجن شکیلہ افضال کو کامیاب بنانے کےلئے کے بلاک میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیاگیا جس میں لوگوںنے بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی کارکن حاجی افضال کا استقبال کیا اور لوگوںنے وعدہ بھی کیا کہ آنے والی 4دسمبر میں وہ حجن شکیلہ کو کامیاب بنائیں گے۔ حاجی افضال نے لوگوںکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اب تو عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے بھی ہمیں حمایت دے دی ہے اس کے باوجود اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو بی جے پی کے اشارے پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سیلم پور وارڈ کے عوام اےسے چھٹ بھیا نیتاﺅں کی ضمانت ضبط کرا دیںگے۔ انہوںنے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر قیمت پر مجھے ہرانے کی کوشش کررہی ہے لیکن لوگوںنے بھی عہد کرلیا کہ تیسری مرتبہ بھی حجن شکیلہ کو کامیاب بنائیں گے۔