نئی دہلی،،ہماراسماج:سیلم پور وارڈ225کے بلاک میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں پارٹی امیدوار حجن شبنم رئیس ،حاجی رئیس احمد ،دہلی صوبہ کے کنوینر لیگل سیل ایڈوکیٹ رخسار احمد ،ضلع انچارج توحید عالم صدیقی ،ودھان سبھا صدر محمد ناصر سیفی نے بطور خاص شرکت کی ۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ رخسار احمد نے کہا کہ سیلم پور وارڈ میں مجلس اتحاد المسلمین کو الیکشن سے قبل بھی بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے ،عام آدمی پارٹی امیدوار نسیم بانو کا آزاد امیدوار حجن شکیلہ افضال کے حق میں بیٹھنا مجلس اتحاد المسلمین کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ایمانداری کا ڈھونگ رچاتے رچاتے بدعنوانی کی دلدل میں پوری طرح پھنس گئی ہے ۔ستیندر جین کا گھوٹالا ہے یا پھر منیش سسودیاپرشراب گھوٹالے کا الزام انہوں نے عوام کے سامنے پارٹی کی پول کھوکر رکھ دی ہے اور اب ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا جو بڑا راز فاش ہوا ہے اس نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے جھوٹ کو صرف بے نقاب ہی نہیں کیا بلکہ عوام کو ےہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ اب ہمیں کسی بھی حال میں اس سے چھٹکارا پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیلم پور میں عام آدمی پارٹی ،کانگریس اور بی جے پی کا متحدہ منصوبہ ہے کہ ہم جیتے یا نہ جیتیں مگر مجلس کو کامیابی نہیں ملنی چاہئے مگر ان کے منصوبوں سے کچھ ہونے والا نہیں ہے