نئی دہلی،سماج نیوز سروس:سیلم پور وارڈ نمبر 225 سے آزاد امید وار حجن شکیلہ افضال کی مقبولیت میں اس بار بھی زبردست اضافہ ہو رہا ہے دو مرتبہ کی فتحیاب کونسلر اس بار ہیٹرک لگا کر دہلی میں تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں ۔ دس سال بے مثال کا نعرا عوام الناس میں کافی سرگرم ہے اسی کے ساتھ یہاں کے عوام ہر صورت مین حجن شکیلہ افضال کی کامیابی چاہتے ہیں وارڈ کے تمام علاقوں میں لوگوں کی زبان پر صرف ایک ہی نام ہے حجن شکیلہ ۔حجن شکیلہ کے شوہر حاجی افضال وارڈ کے ہر حلقہ میں ڈورٹو ڈور کمپینگ کر رہے ہیں اور گھر گھر جاکر لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنا قیمتی ووٹ آٹو رکشہ پر مہر لگا کر 4 دسمبرکو حجن شکیلہ کو کامیاب بنائیں اس کے علاوہ سیلم پور،ویلکم،جعفرآد اور شاستری پارک میں کورنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ شب ویلکم لوہا مارکیٹ لال چوک پر حجن شکیلہ افضال کی حمایت ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں آباد نیتا نے حجن شکیلہ افضال ا ور حاجی افضال کا استقبال ایک لاکھ کا ہار پہنا کر کیا۔اس جلسہ میں عوامی سیلاب اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ اس بار حجن شکیلہ کی ہیٹرک نہیں رکنے والی ہے۔اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد افضال نے کہا کہ جس طرح میرے اور میری اہلیہ کو جتانے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے اس سے لگتا ہے کہ ہیٹرک بنے گی جس سے سیلم پور کے لوگوں کا وقار بلند ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کا ٹکٹ موجودہ ممبر اسمبلی نے کٹوادیا تھا جس کے نتیجہ میں مجھے بطور آزاد امیدوار ا نتخابی میدان میں لوگوں نے اتار کر یہ عزم کیا ہے کہ ہم بطور آزاد جتا کر ممبر اسمبلی کو سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ کی عوامی مقبولیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ امید وار نے ہارنے کے خوف سے مجھے اپنی حمایت دے کر انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے جس سے حجن شکیلہ کی جیت یقینی ہوگئی ہے ۔حجن شکیلہ افضال نے کہا کہ ہم میاں بیوی سیلم پور وارڈ کو اپنا خاندا ن سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جدھر بھی نکلتے ہیں انسانی سیلاب امڈ آتا ہے جس سے لگتا ہے کہ اس مرتبہ مثالی ہیٹرک بنے گی ۔استقبال کرنے والوں میں بابو،حاجی محمد یامین،محمد اختر،محمد سلیم،حاجی نزاکت، حاجی مغیس ،حاجی سلیم ، حاجی اصغر،رفیق انصاری،حاجی رشید،پورن پہلوان، بھگوان داس،گیڈا لال،کنیا اوٹوال، کلو پردھان اور ریاض سیفی بطور خاص تھے