نئی دہلی ، ہمارا سماج:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی سیلم پور وارڈ سے امیدوار حجن شبنم رئیس کی حمایت میں جعفرآباد کی پلیا پر ایک انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری شاہ عالم صدیقی ،صوبائی کنوینر لیگل سیل ایڈوکیٹ رخسار احمد بھی موجود رہے۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے دہلی انچارج امتیاز جلیل نے کہا کہ آپ ہمیشہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیتے آئے ہیں مگر ہمارے مسائل جو 25،30 سال پہلے تھے وہی آج بھی ہے بلکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب ہمارے مسائل کوڑا کرکٹ ،سڑکوں اور نالیوں سے آگے بڑھ کر وجود تک پہنچ چکی ہے ۔بچہ بچہ واقف ہے کہ آج سرزمین ہند پر بحیثیت مسلمان مذہبی تشخص کے ساتھ زندگی گزارنا ہمارے لئے مشکل ہوگیا ہے اور ےہ اس لئے ہے کیوں کہ ہم ایک سیاسی طاقت نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد السلمین آپ سے ووٹوں کی بھیک اس لئے مانگ رہی ہے کہ ہمارا مستقبل سیاسی ،سماجی اعتبار سے روشن ہوتاکہ ہم اپنے علاقائی مسائل کے ساتھ وہ تمام مسائل حل کرسکیں جو سیاسی ایوانوں میں حل ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ آنے والی چار تاریخ کو اپنے اور اپنی قوم کے مستقبل کی خاطر اپنا قیمتی ووٹ مجلس امیدوار حجن شبنم رئیس کے حق میں دیں تاکہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کو طاقت ملے اور وہ مزید جرا¿ت و ہمت کے ساتھ ہمارا مقدمہ ملک کی پارلیمنٹ میں لڑسکیں اور اب تک ہمارا سیاسی استحصال کرنے والی آپ اور کانگریس کو ےہ سبق حاصل ہوجائے کہ اب اس قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ےہ قوم اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے کھڑی ہوچکی ہے ۔ان کے علاوہ ایڈوکیٹ رخسار احمد،حاجی رئیس احمد ،محمد ناصر سیفی،توحید صدیقی،شاہ عالم صدیقی اور مرزا شاغل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔