نئی دہلی, سماج نیوز سروس: آنیوالی 4دسمبر کی تاریخ طے کرے گی کہ میونسپل کارپویشن سے بدعنوان کا خاتمہ ہویا پھر ایماندار حکومت کے نمائندوں کو منتخب کیا جائے کیونکہ گزشتہ پندرہ برسوں سے میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی بدعنوانی سے دہلی میونسپل کارپوریشن تباہ ہوگئی ہے جسے بچانے کیلئے آنے والی ۴ تاریخ ہے جس میں عام آدمی پارٹی کے امید واروں کو جتانے کے لئے جھاڑو کے سانے والا بٹن دباکر میونسپل کارپوریشن کو بھی آپ کے تحت کیا جائے تاکہ مصطفی آباد جیسی پسماندہ کالونیوں کی پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر تیمار پور کے ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے مصطفی آباد سے آپ امید وار ڈاکٹر نسرین کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے کیا۔ اس جلسہ میں ممبر اسمبلی حاجی محمد یونس ، مقامی لیڈر ماسٹر شیر محمد،اسلام بہرام پور اور ڈاکٹر نوشاد بطور خاص موجود تھے۔دلیپ پانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تو بدعنونی کا خاتمہ کرنے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آئے تھے اور جب سے دہلی میں ہماری حکومت ہے تبھی سے دہلی والوں کو مختلف شکل میں فیض پہنچ رہا ہے اور جب میونسپل کارپوریشن بھی ہماری حکومت کے تحت ہوجائے گی تو پھر مسائل کا خاتمہ کرکے کالونیوں کو باوقار بنایا جائے گا۔حاجی محمد یونس نے کہا کہ جب ہماری پارٹی سے کونسلر بھی ہوگا تو حکومت دہلی اور ایم سی ڈی کے فنڈ سے مصطفی آباد کے مسائل کا خاتمہ یقینی ہے اور حکومت دہلی کے تحت جنگی پیمانے پر ہورہا ہے۔ڈکٹر نسرین نے کہا کہ جیتنے کے بعد سب سے پہلے صاف صفائی نظام بہتر سے بہتر کرایا جائے گا اور میونسپل کارپوریشن کے تحت تما م سہولیات مصطفی آباد کے لوگوں کو فراہم کرائی جائیں گی۔ماسٹر شیر محمد،اسلام بہرام پور اور ڈاکٹر نوشاد نے بھی اظہار خیال میں ڈاکٹر نسرین کو جتانے کی اپیل کی۔