نئی دہلی،پریس ریلیز، ہمارا سماج:جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے تبھی سے ہم میاں بیوی نے سیلم پور کی خدمات کیلئے وقف کردیا تھا جس کے نتیجہ میں سیلم پور کے لوگوں نے مسلسل دو مرتبہ اہلیہ حجن شکیلہ کو کامیاب کیا تھا اور ہم نے بھی دوران دس برس بلا تفریق خدمات انجام دی ہیں ،اگر واقعی ہم نے خدمت کی ہے تو تیسری مرتبہ بھی کامیاب کیاجائے ۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ جس طرح ماضی میں کام انجام دیا ہے مستقبل میں اور مزید بہتر سے بہتر علاقہ کی فلا ح و بہبود اور عوامی خدمات کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارسیلم پور وارڈ سے بطور آزاد امید حجن شکیلہ کے شوہر حاجی محمد افضال نے سیلم کی ڈبل اسٹوری میں منعقدہ پروگرام میںکیا۔
اس پروگرام کا اہتمام آر ڈبلیو اے فیڈریشن آف دہلی نے کیا تھا جس کے کنوینرفیڈریشن آف دہلی کے صدر کمال پاشا تھے۔اس موقع پر آرڈبلیو اے کی طرف سے حجن شکیلہ کو پھلوں سے تولی گئیں جبکہ سماجی کارکن کشور جہاں نے چاندی کا مکھٹ پہنا کر استقبال کیا ۔
آر ڈبلیو اے فیڈریشن آف دہلی کے صدر کمال پاشا نے کہا کہ ہم نے جب بھی مفاد عامہ کے کاموں کیلئے کہا تومیاں بیوی نے تاخیر نہیں کی اور جو کام دس برس کے دوران انجام دیے گئے ان کے اعتراف میں حجن شکیلہ و ان کے شوہر حاجی محمد افضال ہر دالعزیز ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بے لوث انسان کو تیسری مرتبہ بھی کامیاب کرنے کی ہماری ذمہ داری بنتی ہے اور مثالی جیت ہوگی ۔حجن شکیلہ نے کہا کہ جس طرح لوگوں گزشتہ دس برس سے اپنی محبتوں سے نوازہ ہے مجھے امید ہے کہ آنے والی 4 تاریخ کو بھی’ آٹو رکشہ ‘کے سامنے والے بٹن کو دبانے کیلئے اپنے گھروں سے نکل کر پہلے سے بھی زیاد ہ ووٹوں سے کامیاب کریں گے۔اس موقع پر حجن شکیلہ اور ان کے شوہر حاجی محمد افضال کا شیخ عبداللہ،محمد کاشف، محمد خالد، محمد محسن، وشنو دیال، یوسف کشمیری، و سریش کوہلی نے بھی استقبال کرتے ہوئے اپنی حمایت کی بھر پور یقین دہانی کرائی ہے۔