نئی دہلی،سماج نیوز سروس: چوہان بانگر وارڈسے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن آج لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران کچھ لوگوںنے میری بیٹی کے بارے میں بہت ہی نازیبا الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل کئے ہیں، یہ سب فرضی نام سے فیک آئی ڈی بنا کر وائرل کئے جا رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ اب چوہان بانگر وارڈمیں بہن بیٹی کی عصمت محفوظ نہیں ،ہے کہتے کہتے وہ رو پڑیں۔ جلسہ میں موجود لوگ بھی رنجیدہ ہوگئے، کچھ دیر کےلئے جلسہ کی کارروائی رک گئی، چاروں طرف سنناٹا چھاگیا، اسٹیج پر موجود لوگوں نے عاصمہ کو تسلی دی اور انہوںنے اپنی بات کو آگے بڑھا تے ہو ئے کہا کہ آج جس طرح سے میرے ساتھ میری بیٹیوں کی بے عزتی کی جا رہی ہے کل کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا کیاجا سکتا ہے، ایسا کیا نشہ ہے کہ دوسروں کی بہن بیٹی بہت خراب ہیںاور اپنی بہت اچھی ہیں۔
اس موقع پر ممبر اسمبلی سیلم پور عبدالرحمن نے چیلنج دیتے ہوئےکہا کہ نہ صرف چوہان بانگر جعفرآباد بلکہ تمام سیلم پور کی بہن بیٹیاں ہماری عزت ہیں اور انکی بے عزتی کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔