اسرائیل:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ کا صدر کون ہے اور کون نہیں۔ مشرق وسطی میں اسرائیل امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی رہے گا۔نیتن یاہو۔نے یہ بات پیر کے روز امریکہ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کہی ہے۔خیال رہے اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کی اس لیے بھی بہت ضرورت ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں ہیں۔ جہاں کے لیے اسرائیل کی بہت ضرورتیں ہیں۔جنکے پورا ہونے میں اسرائیلی موجودگی مفید ہے۔جوبائیڈن نے بطور امریکی صدر اسرائیل کے لیے جو خدمات انجام دیں، نیتن یاہو نے ان خدمات کے لیے جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز دوبارہ امریکی صدر ہونے کی اپنی مہم سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ اں ان کی جگہ ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس ہوں گی۔جو اس وقت نائب صدر ہیں۔نیتن یاہو نے اس موقع پر مزید کہا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ایسے موضوعات پر رہنماؤں کی بات چیت ہوگی۔جو غزہ میں آج بھی حماس کی قید میں کیں۔ تاہم انہوں نے جنگ بندی کے لیے بات چیت کا براہ راست ذکر نہیں کیا۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکہ میں ہوتے ہوئے بھی نیتن یاہو کی صدر جوبائیڈن کے ساتھ اب ملاقات نہیں ہو گی۔ البتہ فون پر بات ہو سکتی ہے۔