نئی دہلی،سماج نیوز سروس:عام آدمی پارٹی کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے سیلم پور ممبر اسمبلی عبدالرحمن نے کہا کہ کانگریس والے چاہے جتنا زور لگالیں کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ہمارے علاقہ کے لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مل کر آپ امیدوار عا صمہ رحمن کو کامیاب بنائیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ اس مرتبہ کارپو رےشن میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے، اسلئے وہ لوگ اپنا ووٹ خراب نہیںکریںگے۔ اس موقع پر عاصمہ رحمان نے کہا کہ کچھ لوگ جھگڑا کرنے پر آمادہ ہیں لیکن ہم شانتی بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف نوجوان حمایت کر رہے ہیں تو خواتین کی تعداد سو فی صد ہمارے ساتھ ہے، روزانہ معمول کے مطابق بزرگوں کی دعائیںہمیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ووٹر اور سپوٹر خاموش ہیں اور آپ کی کامیابی کےلئے پر عزم ہیں۔