نئی دہلی،2دسمبر،سماج نیوز سروس: جمنا پار کے بیشتر مسلم علاقوں میںسیاسی جماعتوں کے امید واروں نے انتخابی تشہیر کے آخری دن ریلی نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ امیدوار وں کی ریلیوں میں پیدل،ای رکشہ ،کاراور ٹرک میں بڑی تعداد میں لوگ دور دور تک دکھائی دے رہے تھے اور جس امید وار کی ریلی دیکھی سبھی میں ڈھول تاشوں کے ساتھ انسانی سیلاب کا دلکش منظر تھا۔چوہان بانگر وارڈ سے کانگریس امید وار شگفتہ زبیر کی حمایت میں شاندا ر ریلی نکالی گئی
اور جعفرآباد چوہان بانگر کی مین گلیوں سڑکوں سے گزری جس کی قیادت امیدوار کے شوہر چودھری زبیر احمد ،کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد و دیگرمقامی ذمہ داروں نے کی۔گذشتہ شب اندرا چوک پر اجلاس بھی منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی چندہ ،حاجی مقصود جمال اور حاجی کلو اور نظامت حاجی نصیر نے کی۔اس موقع پر معروف شاعرہ ممتاز نسیم نے اپنی شاعری کے رنگ بکھیرے اور شگفتہ زبیر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔امیدوارشگفتہ زبیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ چودھری زبیر نے جو وعدہ کیا تھا اسے ۶ ماہ کے اندر پورا کردیا تھا ہم بھی آپ سے تین وعدے کررہے ہیں ۔لڑکوں کے لئے لائبریری ،ایم سی ڈی اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری اور نالی مکت وارڈ بناکر سجایا سنوارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو نقاب اور برقع پر نشتر زنی کررہے ہیں ان سے ہم نہیں یہاں کے عوام چار تاریخ کو ہاتھ کے سامنے والا بٹن دبا کر جواب دیں گے۔چودھری متین احمدنے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور اس بار تو ضمانت ضبط کراکر آپ کی اوقات دکھانے کا کام کریں گے ۔ان کے علاوہ چودھری زبیر ،سید ناصر جاوید،اشرف بابا ،محبوب ادریسی،خالد خان، ضرار احمد اور نوید اپونے بھی اظہا ر خیال کیا۔ سیلم پور وارڈ سے حجن شکیلہ افضال کی حمایت میں شاندا ر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت حاجی محمد افضال ، یعقوب کپتان سمیت بیشتر ذمہ دارکررہے تھے جس میں ہندومسلمانوں نے بطور خاص بڑھ چڑھ کر شرکت کی جس لگ رہا تھا کہ حجن شکیلہ اس مرتبہ بھی شاندا کامیابی سے ہمکنار ہو کر ہیٹرک بنائیں گی جس سے سیلم پور کے اتحاد کی مثال قائم ہوگی اور ٹکٹ کٹوانے والے کو بھی کرارا جواب رائے دہندگان دیں گے۔سیلم پور وارڈ سے مجلس اتحاد المسلمین کی امید وار حجن شبنم رئیس کی حمایت میں بڑی شان وشوکت سے سیلم پور کی مین گلیوں اور سڑکوں سے ریلی نکالی گئی جس میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔چوہان بانگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن کو کامیاب بنانے کےلئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروںکی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی خاص طور پر خواتین کی کثیر تعداد تھی، زینت محل سینئر سکینڈری اسکول جعفرآبا د سے شروع کی گئی ریلی مختلف علاقوں چوہان بانگر، جعفرآباد کی گلیوں میں ہوتے ہوئے ممبر اسمبلی کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔’میرا ووٹ کام، کوعاصمہ رحمن کو‘ جیسا نعرہ لگاتے ہوئے لوگوں سے عام آدمی پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس ریلی میں چوہان بانگر اور جعفر آباد کے تمام ذمہ دار لوگ بھی نظر آئے۔
مصطفی آباد سے آپ امید وار ڈاکر نسرین کی حمایت میں بیشتر گلیوں سڑکوں سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ممبر اسمبلی حاجی محمد یونس ، ماسٹر شیر محمد ،ڈاکٹر نوشاد،اسلام بہرام پور سمیت بیشتر ذمہ داروں نے کی۔ سیلم پور وارڈ سے کانگریس کی امیدوار ممتاز ریاض الدین راجو کی حمایت میں زبردست ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سماجی کارکن ریاض الدین راجونے کی۔ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں وارڈ بھر کے مقرر ہ راستوں سے
ہوتے ہوئے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔