ریاض: سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں او آئی سی کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا ہے۔دوسری طرف نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے او آئی سی میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے بھی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران قضیہ فلسطین اور تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔